سبی: صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت بلوچستا ن تمندار اقوام ڈومکی سردار سرفراز خان ڈومکی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی منصوبوں کی جلدازجلد تکمیل میں کسی صورت غفلت ولاپرائی نہ کی جائے پی ایس ڈی پی میں لائی جانے والی اسکیمات کے فنڈز واپس جانا محکمہ کے آفیسران کی نااہلی ہے تمام وسائل محکموں کے مسائل کو حل کرنے میں صرف کروں گا کسی کام میں کسی قسم کی غفلت ولاپرائی قبول نہیں کی جائے گی ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس سبی کے اجلاس روم میں ضلعی آفیسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا قبل ازین ضلعی آفیسران پر مشتمل اہم اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت سردار سرفراز خان ڈومکی نے کی ۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ ، سینئر سپریٹنڈ آف پویس سبی عبدالحق عمرانی، اسسٹنٹ کمشنر سبی ممتاز مری ، تحصیل دار سبی نصیر احمد ترین ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرمیر دین محمد مری ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد افضل قریشی ، ڈسٹرکٹ ایجوکشن آفیسر عبدالستار لانگو ،ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی ، ایم ایس ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی ڈاکٹر سیدغلام سرور ہاشمی ،ڈاکٹر عبدالقادر ہارون ، ایکسین بی اینڈ آر حاجی بشیر احمد ناصر ، ایکسین بی اینڈ آر ٹو حبیب الرحمن ، ایڈمنسٹریٹر سید احسن شاہ ، ماحولیات انسپکٹر محمد جان رند، ۔
پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج سبی پروفیسر حضور بخش سومرو ، خزانہ آفیسر غلام حید ر ، اسپورٹس آفیسر ایاز احمد داجلی ، سالدار لیویز محمد عارف مری ،پرنسپل پبلک ہیلتھ اسکول مس رخسانہ شریف کے علاوہ ضلع بھر کے آفیسران موجود تھے اجلاس میں سوشل ویلفیئر ، صحت ، تعلیم ، ایری گیشن ، ایر ی کلچر ، ایم ایم ڈی ، جنگلات و جنگلی حیات ، ماحولیات ، اسپورٹس ، لوکل گورنمنٹ ، ڈگر ی کالج ، پبلک ہیلتھ اسکول ، زراعت ، بی اینڈآر سمیت تمام محکموں کے آفیسران نے اپنے اپنے محکموں کو درپیش مسئلہ مسائل کارکردگی عوامی مسائل کو حل کرنے کے اقدامات خالی آسامیوں کے حوالے سے صوبائی وزیر سردار سرفراز خان ڈومکی کو آگہی فراہم کرتے ہوئے ۔
امید ظاہر کی کہ سبی کے محکموں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ عوام دوست پالیسیوں کو کامیاب بنانے کے لئے خصوصی توجہ دی جائے گی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت تمندار اقوام ڈومکی سردار سرفراز خان ڈومکی نے کہا کہ کام چور آفیسران کی ہمیں ضرورت نہیں محکموں کو درپیش تمام مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کروں گا ہر جائز کام میں کسی قسم کی غفلت ولاپرائی کسی صورت برادشت نہیں کی جائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ میں بڑی محنت سے پی ایس ڈی پی فنڈز کو اپنے علاقے کی عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لئے لاتا ہوں مگر نااہل آفیسران کی وجہ سے پی ایس ڈی پی فنڈز واپس جاتے ہیں جس کو افسو س ہوتا ہے مگر اب کسی صورت اس سلسلے میں لاپروائی قبول نہیں کروں گا ۔
انہوں نے کہا کہ تمام ترقیاتی کام بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ عوام ترقی کے ثمرات سے مستفید ہوسکیں پینے کے صاف پانی ، محکمہ تعلیم میں درپیش مسائل ڈاکٹرز کی قلت سمیت دیگر توجہ طلب کام پر فوری و ترجیح بنیادوں پر حل کروں گا اس سلسلے میں تمام آفیسران اپنے اپنے مسائل کے ھوالے سے درخواست دیں تاکہ اس پر فوری طور پر کام کیا جاسکے ۔
انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کو حل کرنے پر سمجھوتہ نہیں کروں گا اجلاس میں ایکسین ایری گیشن کی عدم موجودگی کا نوٹس لیتے ہوئے عدم موجودگی پر شوکاز نوٹس جاری کرنے کے احکامات جاری کیے گئے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر سبی کو ہدایت دی گئی کہ وہ فوری طور پرسبی اور لہڑی کے اسپیشل افراد کی رجسٹریشن یقینی بنائیں تاکہ سبی لہڑی کے اسپیشل افراد کو ہیلتھ کارڈز سمیت دیگر تمام سہولیات فراہمی بروقت ممکن ہوسکے ۔
اجلاس میں صوبائی وزیر سردارسرفرازخان ڈومکی نے تما م محکموں کے آفیسران کو ہدایات دی کی اگر کوئی مسائل ومشکلات کا سامنا درپیش ہوتو مجھے بتایا جائے فوری طور پر ان کے مسائل ومشکلات کا ازالہ کیا جائے گا ۔
پی ایس ڈی پی میں شامل منصوبوں کے فنڈز لیپس ہونا آفیسران کی نااہلی ہے ، سرفراز ڈومکی
وقتِ اشاعت : April 5 – 2019