|

وقتِ اشاعت :   April 5 – 2019

تربت: سول ہسپتال تربت میں آنکھوں کی مریضہ کو آپریشن کے بعد دوسری آنکھ میں پٹی لگادی گئی۔مریضہ اور اس کی فیملی کے بار بار کہنے کے باوجود روشن آنکھ سے پٹی ہٹائی نہیں گئی۔ آئی سرجن کے مطابق جدید دور میں آنکھوں کے آپریشن کے بعد نا ٹانکے لگاتے ہیں نا مرہم پٹی کرتے ہیں ۔ 

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تربت میں جمعرات کو ایک بوڑھی مریضہ کی آنکھوں کی آپریشن کے بعد آئی سرجن اور اس کے عملے نے مریضہ کی آپریشن والے آنکھ کے بجائے روشن آنکھ پر پٹی لگادی ۔ مریضہ اور اس کی فیملی کے مطابق انہوں نے بار بارآپریشن والے آنکھ کی نشاندہی کرائی مگر اس پر پٹی لگانے کے بجائے ان کی دوسری آنکھ جو صحیع اور روشن ہے پر پٹی لگادی گئی۔

مریضہ کے مطابق وہ ڑیڑھ گھنٹے تک آپریشن تھیٹر کے سامنے بیٹھی فریاد کرتی رہی کہ ان کی روشن آنکھ سے پٹی ہٹا کر آپریشن والی آنکھ میں لگادیں مگر ان کی ایک نا سنی گئی۔ اس متعلق جب آئی سرجن سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے منطق دیتے ہوئے کہاکہ جدید دور میں آنکھوں کے آپریشن میں نا ٹانکے لگاتے ہیں اور نا ہی آپریشن والے آنکھ کی مرہم پٹی کرتے ہیں یہ کوئی مسلہ نہیں ہے کہ آپریشن والے آنکھ کے بجائے کسی مریض کی روشن آنکھ پر پٹی لگایاجائے۔