|

وقتِ اشاعت :   April 5 – 2019

وڈھ: خضدار میں وڈھ کے مقام پر زمینداروں نے بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا۔ تفصیل کے مطابق زمینداروں نے مین آر سی ڈی کوئٹہ کراچی شاہراہ کو صبح سات بجے سے ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بلاک کرکے سراپا احتجاج کیا۔

ہڑتال سے سینکڑوں مسافر گاڑیاں اپنی سفر کی جانب نقل وحرکت کرنے سے پھنسے ہوئے تھے۔ زمینداروں کا کہنا تھا کہ واپڈ کی ہٹ دھرمیاں جاری ہیں مکمل بل ادائیگی کے باوجود ایک ہفتہ سے بجلی نہیں ہیں اور کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں ۔

غریب عوام کو واپڈا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جب تک بجلی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا اور بجلی مکمل بحال نہیں ہوگی روڈ پر دھرنا جاری رہیگا۔ سات گھنٹے گزرنے کے بعد ڈی سی خضدار میجر ر الیاس کبزئی کی یقین دہانی پر زمینداروں نے احتجاج ختم کرکے قومی شاہراہ کو عام ٹریفک کے لئے کھول دیا۔