خضدار: میونسپل کارپوریشن خضدار کے ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے سخت گیر احتجاجی مظاہرہ، پاکستان ورکرز فیڈریشن اور مزدور اتحاد کے ساتھ مل کر میونسپل کارپوریشن ملازمین نے احتجاج کیا، میونسپل کارپوریشن کے دفاتر کو تالا لگا کر آفیسر ز کو دفاتر میں بیٹھنے نہیں دیا گیا۔
چیف آفیسر کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرین سے رہنماؤں کا خطاب ، 9اپریل کی ڈیڈلائن دیدی گئی تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن خضدارکے ملازمین کو گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہیں ملنے پر مزدور یونین رہنماؤں اور ورکرز کا احتجاجی مظاہرہ ،میونسپل کارپوریشن کے تمام دفاتر کی تالا بندی کرکے آفیسرز کو اندر جانے نہیں دیا گیا آج میونسپل کارپوریشن نے پاکستان ورکرز فیڈریشن کو ساتھ ملا کر میونسپل کارپوریشن کے دفاتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور نعرہ بازی کررہے تھے ۔مظاہرین سے مزدور رہنماؤں صابر حسین قلندرانی ، آغا ذوالفقار شاہ ، مہراللہ قمبرانی ، ، خلیل احمد چنال ،سیف اللہ ساسولی ، جاوید بلوچ حضوربخش طالب ، عبداللہ ساسولی ، غلام نبی ،عزیز سوز محمد اقبال کرد عبدالمالک موسیانی علی احمد شاہوانی ، عید محمد عبدالحمید کھیازئی علی احمد چنال و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن نے یہاں آفیسر شاہی کو فروغ دیکر گزشتہ کئی ماہ سے ملازمین کو تنخواہیں نہیں دے رہاہے ، درجہ چہارم کے ملازمین انتہائی بدحال اور فاقہ کشی پر مجبور زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔
ایک ملازم کی اہلیہ کینسرکے مرض میں مبتلاتھی جو کہ اسی کینسر مرض میں جاں بحق ہوگئی لیکن میونسپل کارپوریشن چیف آفیسر نے انہیں تنخواہ ادا نہیں کی ہر مزدور کا یہی حال ہے ، معلوم نہیں ہے کہ چیف آفیسر خضدار کیونکر انسان کُش ہیں اور لیبر کو اس طرح خوار و ذلیل کررہاہے ۔
انہوں نے کہاکہ مزدور طبقہ انتہائی بہادرہے اور اپنا حق حاصل کرنا جانتاہے،تاہم ہم چیف آفیسر کو مہلت دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر ملازمین کی تنخواہیں انہیں ادا کردیں ورنہ مجبور ہو کر 9اپریل سے اس سے بھی موثر احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔ اور انہیں کسی بھی طرح ان کے دفاتر کھولنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
صابر حسین قلندرانی کا کہنا تھا کہ اس چیف آفیسر کی تاریخ سے ہم واقف ہیں جنہوں نے ہر جگہ کرپشن کو فروغ دیکر پھر معافی مانگ کر اپنے آپ کی عزت بچائی اب وہ اسی طرح خضدار میں مزدوروں کا استحصال کرکے یہاں کے مزدرووں کو فاقہ کشی پر مجبور کرنا چاہتے ہیں لیکن اس عمل میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑیگا ۔
انہوں نے کہاکہ آج یہاں مزدوروں کا جم غفیر موجود ہے اور بھر پور انداز سے اپنا احتجاج ریکارڈ کروارہے ہیں ، یہ احتجاج اسی طرح تسلسل کے ساتھ جاری رہیگا جب تک چیف آفیسر مزدوروں پر رحم کہا کر ان کی تنخواہیں انہیں ادا نہیں کرتاہے اس وقت تک ہم احتجاج جاری رکھیں گے ۔
انہوں نے کہاکہ آج ہم نے احتجاجاً دفاتر بند کیئے ہیں اور یہ دفاتر کل بھی اسی طرح بند رہیں گے ، اور ہم 9اپریل کی مہلت دینا چاہتے ہیں اگر اس کے بعد بھی ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملی تو مجبور ہو کر مذید موثر احتجاج کریں گے ۔
مہراللہ قمبرانی اور آغا ذوالفقار شاہ نے کہاکہ ہم میونسپل کارپوریشن کے عملے مزدوروں کے ساتھ ہیں جب بھی وہ ہمیں بلائیں گے ہم ان کی آواز پر لبیک کہیں گے ، محنت کش ہمارے بھائی ہیں جب انہیں تنخواہیں نہیں ملیں گی اور ان کے گھروں میں فاقہ ہوگا ان کے بچوں کے فیسز نہیں ملیں گی تو مجبوراً ہم اسی طرح احتجاج کریں گے ۔
خضدار ، میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
وقتِ اشاعت : April 6 – 2019