|

وقتِ اشاعت :   April 6 – 2019

کوئٹہ: ضلعی انتظامیہ نے ا سکریب کے 80 گودام سیل کردیئے گوداموں کیخلاف کارروائی انوائرمنٹ پروٹیکشن کے تحت میں لائی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ثانیہ صافی نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات پر واقع اسکریب کے گوداموں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 80 کے قریب گودام سیل کردیئے ۔ اے سی ثانیہ صافی کے مطابق سکریب کی گوداموں پر کریک ڈاؤن مضر صحت گیس کے اخراج کے باعث کی گئی ہے ۔ 

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متعدد مرتبہ گوداموں کو متبادل جگہ پر منتقل کرنے کیلئے گودام مالکان کونوٹسسز جاری کئے گئے تھے جس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا ان کے مطابق گودام مالکان کومتبادل جگہ فراہم کردی گئی ہے جب تک مالکان اپنے گودام متبادل جگہ پر منتقل نہیں کرتے ان گوداموں کو سیل رکھا جائے گا