کوئٹہ: نکاسی آب کے پانی کوزرعی مقاصد کیلئے استعمال میں لانے کیلئے شہر کے مختلف مقامات پر قائم پلانٹس فعال نہ ہوسکیں ،پابندی کے باجود شہر میں نکاسی آب کے پانی سے سبزیوں کی کاشت کا سلسلہ جاری ہے ۔ ماہرین طب کا سبزیوں کے استعمال سے مہلک امراض کے پھوٹ پڑھنے کا خدشہ ظاہر ۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر میں ضلعی انتظامیہ نے نکاسی آب کے پانی سے سبزیوں کی کاشت پر پابندی عائد کررکھی ہے موجودہ اور سابق دور حکومتوں میں متعدد مرتبہ ان سبزیوں کو تلف کرکے زمینداروں کو ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے رقم بھی ادا کی جاچکی ہے۔
اس کے باوجود شہر میں نکاسی آ ب کے پانی سے سبزیاں کاشت ہورہی ہیں جبکہ کوئٹہ شہر میں نکاسی آب کے پانی کوزرعی مقاصد کیلئے استعمال میں لانے کیلئے قائم واٹر فلاٹریشن پلانٹس صوبائی وزیر واسا اینڈ پبلک ہیلتھ کی اسمبلی فلور پر اپوزیشن اراکین کو یقین دہانی کے باجود فعال نہیں کئے جاسکیں ہیں ۔
ماہرین طب کے مطابق نکاسی آب کے پانی سے کاشت کی جانیوالی سبزیوں کے استعمال سے ہیپاٹائٹس سمیت دیگرمہلک موزی امراض کے پھیلنے کا خدشہ ہے ۔
عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ نکاسی آب کے پانی سے سبزیوں کی کاشت پر عائد پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے کاشت کی جانیوالی سبزیو ں کو تلف کریں جبکہ صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے مختلف مقامات پر قائم کئے جانیوالے پلانٹس کو فوری فعال کرکے نکاسی آب کے پانی کو زرعی مقاصد کیلئے استعمال میں لاتے ہوئے زمینداروں کو فلٹر شدہ پانی فراہم کیا جائے ۔
کوئٹہ میں نکاسی آب کے پانی سے سبزیوں کی کاشت کا سلسلہ جاری
وقتِ اشاعت : April 6 – 2019