|

وقتِ اشاعت :   April 7 – 2019

کوئٹہ: پی بی47کیچ تھری سے منتخب ہونیوالے بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی لالاہ عبدالرشید بلوچ کیخلاف الیکشن ٹربیونل بلوچستان میں انتخابی عذر داری کی سماعت ہوئی۔ 

بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ پرمشتمل الیکشن ٹریبونل کے روبرو سماعت کے دوران درخواست گزار اور گواہان کے بیانات قلم بندکئے گئے اور ان پرجرح بھی مکمل کرلی گئی۔

درخواست گزار بی این پی مینگل کے جمیل دشتی کی جانب سے نادر چھلگری ایڈوکیٹ جبکہ رکن صوبائی اسمبلی عبدالرشید بلوچ کی جانب سے کامران مرتضی ایڈوکیٹ اورنور جان بلیدی ایڈوکیٹ پیش ہوئے سماعت کے دوران درخواست گزار اور گواہان کے بیانات قلمبندکرکے ان پرجرح مکمل کرلی گئی۔بعدازاں الیکشن ٹریبونل نے انتخابی عذرداری کی سماعت 27اپریل تک کیلئے ملتوی کردی۔