مستونگ : سابق وزیراعلٰی و رکن صوبائی اسمبلی چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی ڈاکٹرجاوید اقبال ایم پی اے شکیلہ نوید دہوار بی این پی کے مرکزی لیبر سیکرٹری منظور بلوچ نے کہا کہ سب کیمپس کے ذریعے علم و دانش کی آماجگاہ کو روشن کیا جارہا ہے ۔
تین نئے شعبوں اور گرلز ہاسٹل کا قیام علاقے کی ترقی اور اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا تعلیم کے ذریعے قوموں کی تقدیر بدلتی ہے جدید صدی کے چیلنجز کا مقابلہ صرف حصول تعلیم ہی کے ذریعے کیا جاسکتا ہے پروفیشنل اور فنی تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا اگر ہمیں ایک زندہ قوم رہنا ہے تو ہمیں اپنے معیار تعلیم توجہ مرکوز کرنا ہوگا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مستونگ میں بلوچستان یونیورسٹی کے سب کیمپس میں گرلزہاسٹل لائبریری اورکمپیوٹرلیب کے علاوہ بی بی اے بی ایڈ اور بی ایس شعبوں کے کلاسز کا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
بلوچستان یونیورسٹی کے فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کے عبدالرزاق شاہوانی مستونگ سب کیمپس کے کوارڈنیٹر غلام مصطفی شاہوانی مستونگ کے قبائلی و سیاسی شخصیات بھی انکے ہمراہ تھے انہوں نے یونیورسٹی مستونگ کیمپس کے مختلف شعبوں کا بھی جائزہ لیا تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ بلوچستان کا مستونگ میں کیمپس کا قیام ایک خوش آئند اور تعلیم کے میدان میں اہم قدم اور پیش ر فت ہے ۔
اس کیمپس میں فارمیسی سمیت دیگر شعبوں کی قیام سے نہ صرف مستونگ بلکہ قرب و جوار کے دیگر اضلاع کے طلبا و طالبات کو اعلٰی معیاری تعلیم کے موقع میسر ہونگے انہوں نے کہا کہ تعلیم شعور کے لیئے ہونا چاہیے نہ کہ نوکری کے لئے نوجوانوں کو چائیے وہ حصول تعلیم کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے لائیں جدید اور تکنیکی علم حاصل کرنے سے پوری دنیا میں نوجوانوں کے لئے روزگار کے بہترین مواقع موجود ہیں آنے والے دنوں میں مزید روزگار کے مواقع پیدا ہونگے ۔
انہوں نے کہا کہ دو سال میں مستونگ میں یونیورسٹی کا مکمل قیام عمل لایا جائیگا تاکہ مستونگ کے طلباء کو اپنے دہلیز پر علم کی بہتر سہولت میسر آسکیں انہوں نے کہا مستونگ نے ہر دور میں ہر شعبہ زندگی میں بہترین شخصیات پیدا کئیے ہے اس لئے نوجوان اپنا وقت ضائع نہ کریں علم کے حصول پر بھرپور توجہ مرکوز رکھیں ۔
وائس چانسلر نے کہا کہ جامعہ بلوچستان طلباء و طالبات کو تعلیمی سرگرمیوں کے مواقع اور دیگر تمام بنیادی سہولیات مہیا کررہی ہے جس کا مقصد طلبہ کو روشن مستقبل کی جانب راغب کرنا ہے بوچستان یونیورسٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ملک کے ٹاپ 22 یونیورسٹیوں میں شامل ہیں ۔
یہ انتہائی خوشی اور مسرت کی بات ہے کہ ہم سب ایک مقصد کے لئے یہاں آئے ہیں اور یونیورسٹی اپنی علم کی روشنی کو وسعت دیتے ہوئے صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کررہی ہے۔
اور یہی سب کیمپسز مستقبل میں یونیورسٹی کی درجات پر فائض ہونگے تقریب کے آخر میں سب کیمپس کے کوارڈنیٹر کی جانب سے مہمانوں کو روایتی بلوچی ٹوپی پہنایا گیا اور ایم پی اے شکیلہ نوید دہوار کو بلوچی شال پہنائی گئی۔
جامعہ بلوچستان مستونگ کیمپس سے تعلیم کو فروغ ملے گا ،معاشرتی ترقی کیلئے پروفیشنل اور فنی تعلیم ضروری ہے ،نواب رئیسانی
وقتِ اشاعت : April 10 – 2019