تربت: آئی جی ایف سی میجر جنرل سعید احمد ناگرہ نے بی آر سی تربت میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم، ترقی اور امن عامہ تین ایسے بنیادی عناصر ہیں جو کسی بھی ملک و قوم یا معاشرے کو اہم مقام دلاسکتے اورممتاز بنا سکتے ہیں۔
انسان ہمیشہ خوب سے خوب تر اور بہتری کی تلاش میں رہا ہے ارتقائے انسانی کا بنیادی عمل ہی خوب سے خوب تر اور مذید آگے بڑھنے اور نئی راہیں تلاشنا ہے ترقی یافتہ اقوام میں انسانی اقدار کھل کر نظر آتے ہیں ۔
ترقی اور آگے بڑھنے کے لیئے تعلیم پہلا زینہ ہے سائنسی اور فنی علم کے بناکوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی محض کورس کی چند کتابوں کے پڑھنے کو علم نہیں کہا جاسکتا بلکہ سائنسی اور فنی علوم پر دسترس کے ساتھ جنرل نالج کا وسیع زخیرہ بھی ضروری ہے ممالک اور اقوام کی انفرادی و اجتماعی برتری اور انقلابی تبدیلی علم کی مرہون منت ہے ۔
تعلیم اور ترقی کا اہم زینہ امن عامہ ہے ان تینوں کے باہمی گٹھ جوڑ سے ایک خوب صورت معاشرہ اور منظم ملک تشکیل پاتا ہے۔ امن عامہ کے قیام میں بڑا کردار سول سوسائٹی کا ہے کہیں بھی انتشار ، افراتفری اوردہشت گردی کو اس علاقے کے عوام ہی شکست دے سکتے ہیں ۔پچھلے دس سے پندرہ سالوں کے دوران پاکستان کے کئی علاقے بالخصوص فاٹا اور بلوچستان میں امن عامہ کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیئے ان علاقوں کے عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں اس کی وجہ سے آج فاٹا اور مالاکنڈ میں ناصرف امن قائم ہوا بلکہ دس لاکھ سے زیادہ لوگ جو دہشت گردی کے سبب ہجرت کر گئے تھے ۔
واپس آئے اسی طرح بلوچستان میں بھی کچھ عرصہ قبل صورتحال اچھا نہیں تھا مگر فورسز کے ساتھ یہاں کے عوام نے مل کر ان حالات کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا ان کے باہمی قربانیوں کی بدولت آج بلوچستان میں صورتحال وہ نہیں جو 2006سے20013میں تھی۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان27رمضان المبارک کو اللہ تعالی کے بابرکت نام کے ساتھ وجود پزیر ہوااور اللہ کے نام کے ساتھ قائم رہے گا۔اس ملک کی مٹی بڑی زرخیز ہے اس پر توجہ دینے اور نوجوانوں کی صلاحتیوں کو باہر لانے کی ضرورت ہے بلوچستان اس ملک کے ترقی کی ضامن ہے یہاں کے تعلیم یافتہ بچے اور نوجوان اس ترقی کی سیڑھی ثابت ہونگے جن کا خواب ہمارے اکابرین نے دیکھا ہے۔
انہوں نے کہاکہ نوجوان زیادہ سے تعلیم حاصل کر کے پر امن اور ترقی یافتہ سماج کی تشکیل کے لیئے اپنا کردار ادا کریں کیوں کہ تعلیم اور ترقی ہی پر امن معاشرہ کے قیام کی ضامن ہے جب تک نوجوان سائنسی اور فنی علوم کا سہارا لے کر انقلاب نہیں لائینگے پر امن اور محفوظ معاشرہ کا خواب پورا نہیں ہوگا نوجوانوں کے لیئے سب سے بڑا ہتھیار علم ہے علم کو ہتھیار بنا کر ترقی کی راہیں تلاش کریں ترقی کے ساتھ امن عامہ وابستہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ ٹیچنگ ایک قابل فخر شعبہ اگر وہ آرمی افیسر نا بنتے تو ضرور ایک ٹیچر ہوتے کیوں کہ اس شعبے سے مجھے کافی انسیت اور محبت ہے میری خوش قسمتی رہی ہے کہ آرمی افیسر ہوتے ہوئے انہیں آرمی کے تربیتی مراکز میں ٹیچنگ کا بہت موقع ملا۔
بی آر سی کے پرنسپل محمد کریم لانگو نے کہاکہ بی آر سی تربت گزشتہ چار سالوں سے مسلسل مڈل اسٹینڈر، میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرتا آرہا ہے مڈل اسٹینڈر کے سمر امتحانات میں اس کالج کے طلبہ نے پہلی 20پوزیشن حاصل کر کے بڑا اعزار حاصل کیا جبکہ اس کالج سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی ایک بڑی تعداد فورسز اور سول اداروں کے کلیدی پوسٹوں پر ملک و قوم کی خدمت سر انجام دے رہے ہیں ۔
میجر شہید جمال شیران اسی کالج کا اسٹوڑنٹ رہا اسی طرح کئی بی آر سی تربت کے 20فارغ طلبہ اس وقت آرمی میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بی آر سی تربت کو ہاسٹل کی کمی کا سامنا ہے کیوں کہ ہاسٹل نا ہونے کی وجہ سے تقریبا20ایسے طلبہ کو داخلہ نہیں دیا جاسکا جنہوں نے میرٹ کے مطابق داخلہ کے لیئے کوالیفائی کرلیا ہے ۔
اس کے ساتھ اکیڈمک اسٹاف کے لیئے بیچلر لارج کی اشد ضرورت ہے ۔ اکیڈمک بلاک فندز کی کمی سے گزشتہ تین سالوں سے زیر تعمیر ہے جس کی وجہ سے کالج کو کافی مشکل حالات کا سامنا ہے ۔علاوہ ازیں طلبہ نے کالج کے مختلف مسائل جن میں بجلی کی بلا وجہ لوڈ شیڈنگ ، اسکالر شپس،طلبہ کو لپ ٹاپ کی فراہمی،پینے کے ساف پانی کی فراہمی، بی آر سی کے طلبہ کوفورسز میں بھرتی کے مواقع دینا، انٹر نیٹ فورجی کی بندش، اسٹڈی ٹور، اسٹیڈیم سمیت دیگر مسائل پیش کیئے۔
نوجوان تعلیم کو ہتھیار بناکر ترقی و خوشحالی کو ممکن بنائیں ، آئی جی ایف سی

وقتِ اشاعت : April 11 – 2019