قلات: قلات میں ڈپٹی کمشنر کی کاروائی کئی سالوں سے بند دوگرلز اسکولوں کو واہگزار کر لیا دونوں اسکولوں پر بااثر افراد نے قبضہ کر لیا تھا دونوں اسکولوں کو تعلیمی سرگرمیوں کے لیئے کھول دیا گیا ہیں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قلات شہیک بلوچ نے گزشتہ روز کاروائی کرتے ہوئے دو گرلز اسکولوں گورنمنٹ پرائمری اسکول مغلزئی اور گورنمنٹ پرائمری اسکول غوث آباد پر بااثر افراد کی جانب سے قبضہ کر انہیں اپنے مہمان خانے میں تبدیل کیا گیا تھا ۔
جس پر گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر قلات شہک بلوچ کی قیادت میں قلات انتظامیہ نے کاروائی کر تے ہوئے دونوں اسکولوں کو قبضہ گیروں سے واہگزار کرا لیا گیا اور دونوں اسکولوں میں درس و تدریس کا آغا ز کر دیا گیا ہیں قلات انتظامیہ نے ایک شخص کو بھی گرفتار کر لیا ہیں جن سے تفتیش جاری ہیں۔
قلات ، کئی سالوں سے بنددو گرلز سکول قبضہ گیروں سے واہ گزار
وقتِ اشاعت : April 12 – 2019