|

وقتِ اشاعت :   April 18 – 2019

کوئٹہ + اندرون بلوچستان: بارشوں سے آنیوالے سیلابی ریلوں میں مزیدتین بچوں سمیت 4 افراد بہہ کر جاں بحق ہوگئے ژوب قومی شاہراہ پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث زائرین سمیت پھنسے ہوئے سینکڑوں مسافر ریسکیو کرلیا گیا ۔ 

مچھ میں تین روز قبل ندی بہہ جانے والے بچے کی لاش برآمد کر لی گئی۔ نصیر آباد ڈویژن میں لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ سیلابی پانی گھروں میں داخل سینکڑوں کچے مکانات مہندم ہوگئے نوتال میں ریلوے ٹریک زیر آب آگیا ٹرینوں کی آمدورفت معطل متاثر ہ علاقوں میں زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

محکمہ موسیمات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ جمعہ کے روز سے شروع ہونے والی بارشوں کا سلسلہ بدھ کے روز بھی جاری رہا وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد اضلاع قلات،بارکھان، تربت میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا جبکہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں کلی خدارحیم کے میں تین بچے برساتی نالے میں گر گئے جن میں دو بچے جاں بحق جبکہ تیسرے کو تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کردیا گیا ۔ 

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری میں گنداواہ سے زہری آنے والی ویگن سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے محمد اسماعیل نامی شخص جاں بحق ہوگیا ۔ ادھر بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے لہڑی اور بختیار آباد میں سیلابی ریلا تباہی مچانے کے بعد نصیر آبادکے علاقوں میں داخل ہو گیاسیلابی پانی نوتال پولیس اسٹیشن ریلوے اسٹیشن اور کئی گھروں میں داخل ہوگیا مقامی انتظامیہ کے مطابق متاثرہ علاقوں سے لوگوں کومحفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ۔ 

سیلابی ریلاربیع کینال قبولہ واہ اور بابا کوٹ کے علاقوں تک پہنچ گیا سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے محکمہ ایریگیشن اور ایم ایم ڈی کی بھاری مشینری کو متعلقہ علاقوں میں منتقل کر دیا گیا مشینری کے ذریعے سیلابی گزر گاہوں پر کام جاری ہے کمشنر نصیر آباد ڈویژن جاوید اختر محمود نے دیگر ضلعی آفیسران کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔

انھوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیلابی صورتحال کو نمٹنے کیلئے ہر مکمن وسائل کا بروکار لایا جائے تاکہ نقصان کا اندیشہ کم سے کم ہو سیلاب سے متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کی جائے اور ان کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔ادھر کوہ سلیمان سے سیلابی ریلہ نصیرآباد ڈسٹرکٹ میں داخل ہوگیا جس نے نوتال شہرکومکمل طورپر اپنی لپیٹ میں لے لیا کئی کچے مکانات منہدم ہوگئے ۔

سیلابی پانی سے پولیس تھانہ بھی زیرآب آگیا اورریلوے ٹریک بھی بری طرح متاثرہوا جس کے باعث چھ گھنٹوں تک ٹرینوں کی آمدورفت معطل رہی اورمسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑابعض ٹرینوں کوڈیرہ مراد جمالی اورسبی ریلوے اسٹیشنوں پر روک لیا گیا اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مرادجمالی غلام حسین بھنگر، تحصیلداربہادرخان کھوسہ،عملے کے ہمراہ سیلابی صورتحال کا جائزہ لیتے رہے جبکہ محکمہ ایم ایم ڈی نصیرآبادکے ڈپٹی ڈائریکٹرعبدالحمیدپلال نے اپنے عملے اورمشینری کے ہمراہ ربیع کینال پہنچ گئے جوکہ دن رات عملہ مشینری کے ہمراہ مصروف عمل ہے ۔

کمشنر نصیرآباد ڈویژن جاوید اخترمحموداورڈپٹی کمشنرنصیرآباد ظفربلوچ نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے نقصانات اورکئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین بھنگر اورتحصیلداربہادرخان کھوسہ نے انہیں انتظامات کے متعلق بریفنگ دی کمشنر نصیرآباد جاویداخترمحموداورڈپٹی کمشنر ظفربلوچ نے عملے کو سختی سے ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ سیلاب متاثرین کی ہرممکن امدادکی جائے ۔

سیلابی صورتحال کو نمٹنے کیلئے ہر مکمن وسائل کا بروکار لایا جائے تاکہ نقصان کا اندیشہ کم سے کم ہو سیلاب سے متاثرہ افراد کی ہر مکمن مدد کی جائے اور ان کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے ۔

انہوں نے کہاکہ کسی بھی مزید سیلابی صورتحال سے نمنٹنے کیلئے تمام مشینری کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے سیلاب سے متاثرہ لوگوں میں خیمے اورراشن تقسیم کیا جارہا ہے انہوں نے بتایاکہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں لوگوں طبی امدادکیلئے کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر شیرانی محمد عظیم کاکڑ کے مطابق بارشوں کے باعث ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث زائرین سمیت سینکڑوں مسافر پھنس چکے تھے جنہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو آپریشن کے ذریعے بحفاظت نکال لیاگیاہے ،انہوں نے ہدایت کی کہ قومی شاہراہ پر مزید لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہیں اس لئے لوگ بارش کی صورت میں ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر سفر سے گریز کریں ۔

مچھ کے علاقے بی بی نانی بولان ندی میں سیلابی ندی میں بہہ جانے والا بچہ کی لاش کرتہ سے برآمد کر لیا لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔علاوہ ازیں بدھ کے روز کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 7،ژوب میں 8،قلات میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ سبی میں 15،نوکنڈی میں 14،تربت میں 19ڈگری سینٹی گریڈ پنجگور میں 13،خضدار میں 12،جیونی میں 20ڈگری سینٹی گریڈ گوادر اور پسنی میں 19ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسم خشک رہے گا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج فارس سے اٹھنے والا ہوا کا شدید کم دبا جنوب مغربی بلوچستان پر اثر انداز ہونا شروع ہوچکا ہے۔

آئندہ چند گھنٹوں کے دوران گوادر پنجگوڑ تربت کوئٹہ ڑوب قلات ڈیر ہ بگٹی خضدار نصیر آباد پسنی چمن قلعہ عبداللہ قلعہ سیف اللہ ہرنائی لورالائی دالبندین نوشکی نوکنڈی واشک مستونگ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک اور آندھی کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔

اس دوران کہیں کہیں موسلادھار بارش اور چند مقامات پرژالہ باری کا امکان ہے اس اسپیل سے کم و بیش بلوچستان کے 80 فیصد سے زیاد ہ علاقے متاثر ہوں گے جبکہ گوادر پسنی پنجگوڑ تربت سمیت جنوب مغربی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں شدید موسمی حالات متوقع ہیں جہاں شدید گرج چمک اور آندھی کیساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے