|

وقتِ اشاعت :   April 19 – 2019

تربت :  شاہی تمپ ،کوشکلات ،بلیدہ دشتک اور گرد ونواح میں ڈائریا کی وباء سے سینکڑوں افراد متاثر ،متاثرہ افراد کوقریبی بی ایچ یوز اور سول ہسپتال میں علاج و معالجے کے بعد فارغ کر دیاگیا محکمہ صحت کی طرف سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

اس سلسلے میں پی پی ایچ آئی کے ضلعی ڈی ایس ایم حاجی خان نے بتا یا کہ مزکورہ علاقوں میں ڈائریا کے پیھلنے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ صحت کے تعاون سے میڈیکل ٹیمیں اور اضافی ادویات بی ایچ یوز میں روانہ کر دی گئیں متاثرہ افراد کو بی ایچ یوز میں علاج و معالجہ کی سہولتیں دی گئیں ۔

جہاں پر ہر گھنٹے کے بعد یماری میڈیکل ٹیمیں نے مریضوں کی نگہداشت کی انھوں نے کہا کہ مزکورہ علاقوں میں ڈائریا پر قابو پا لیا گیا ہے عوام سے اپیل ہے کہ وہ ایسی صورت میں اپنے قریبی بی ایچ یوز یا پی پی ایچ آئی کے ضلعی ہیڈ کوارٹر سے رابطہ کریں تاکہ متاثرہ افراد کو بر وقت طبعی سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔