کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے کہا ہے کہ سیاسی تقاریر کرکے نوجوان کو الجھانہیں سکتے50 سالوں کے مسائل کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا ، ماضی میں توجہ نہ ہونے سے بلوچستان کی پسماندگی میں اضافہ ہوا مشکلات ضرور ہیں صوبے کے حالات تبدیل کریں گے۔
وزیراعظم بلوچستان کے مسائل کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز نیا پاکستان ہا ؤسنگ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کی صوبائی اور وفاقی حکومتوں سے توقعات وابستہ ہیں جن پر پورا اترنے کی کوشش کررہے ہیں۔
اصل نظام تب درست ہوگا جب حکمران ذاتی مفادات کو چھوڑ کر مستقبل میں نظام درست کرنے کیلئے حکمت عملی تشکیل دیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور وفاق کو درپیش مسائل کی وجہ ماضی کے حکمرانوں کی غیر سنجیدگی ہے جنہوں نے اصل مسائل کو حل کرنے کی کوشش نہیں کی انہوں نے چند ماہ کیلئے سب اچھا دکھاکر ملک کو طویل عرصہ کیلئے نقصان پہنچایا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک کے اقتصادی نظام کو بہتر بناتے ہوئے انفراسٹرکچر کی تعمیر لوگوں کو روزگار کی فراہمی تعلیم کے حصول کیلئے ایسا پلیٹ فارم دینا چاہتے ہیں جس سے ملک کامستقبل روشن ہوسکے ہماری اسی سمت میں محنت جاری رہی تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان اور بلوچستان سے مشکلات کا خاتمہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک کے مغربی روٹ پر کام کا آغا ،کارڈیک سینٹر،کینسر ہسپتال اور اب نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کا افتتاح اس بات کی دلیل ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان سے پسماندگی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ ہے اگر یہ اقدامات جاری رہے تو ہم ترقی ضرور کریں گے۔
بلوچستان کے نوجوان نوجوان سب جانتے ہیں اور معلومات رکھتے ہیں ہمیں چیزوں کو بہتر بنانے میں وقت ضرور لگے سیاسی تقاریر کرکے نوجوان کو الجھانہیں سکتے بلوچستان میں کئی دہائیوں پر محیط مسائل کا حل ہمارے لیے چیلنج ضرور ہے لیکن بلوچستان اور پاکستان کا مستقبل روشن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نیت صاف ہے ہمار ی پالیسی جب عملی طور پر گراؤنڈ پر آئے گی تو نظام خود بخود ٹھیک ہوگا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ نیا پاکستان منصوبے کاسنگ بنیاد اس جگہ پر رکھ رہے ہیں جہاں سے پاکستان کا مستقبل تعلیم حاصل کررہا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں 20سے 25ہزار روپے کمانے والا شخص سوچ بھی نہیں سکتا تھاکہ وہ اپنا گھر تعمیر کر پائے گا ایسے لوگوں کیلئے نیک نیتی سے وفاقی حکومت نے نیا پاکستان ہا 182سنگ منصوبہ شروع کیا ہے تاکہ وہ اپنی چھت کامالک بن سکے۔
سیاسی تقریر کرکے نوجوانوں کو الجھانا نہیں چاہتے ، 50سالوں کے مسائل کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا ، جام کمال
وقتِ اشاعت : April 22 – 2019