کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر وسابق سینیٹر میر اسرار اللہ زہری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت معاشی حالات کو بہتر کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اٹھارویں ترمیم کو چھیڑنے کی کوشش کی گئی تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے بلوچستان کے سائل وساحل کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے ۔
سابقہ حکمرانوں نے بلوچستان کی ترقی میں کوئی کردار ادا نہیں کیا جمہوری نظام کوکمزور کرنے کی کوشش کی گئی تو بی این پی عوامی دیگر جماعتوں کے ساتھ ملکر جمہوریت کی بقاء اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی بلوچوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہی ہے اور آئندہ بھی صوبے کی مفادات کا دفاع ترجیحی بنیادوں پر کرینگے کیونکہ موجودہ حکمران اٹھارویں ترمیم کے تحت ملنے والے اختیارات کو واپس لینے کی تک ودود کرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر وفاقی حکومت نے ایسا کچھ کیا تو پھر ہم خاموش نہیں رہیں گے اور اس کیلئے ہر سطح تک جائینگے ۔
انہوں نے کہا کہ موجود ہ حکمرانوں کے پاس کوئی سیاسی وژن نہیں ہے جس کی وجہ سے آج ملک جس ڈگر پر جارہی ہے یہ مستقبل کیلئے نیک شگون نہیں ہے کیونکہ موجودہ حکمرانوں کا طرز رویہ جمہوری نہیں ہے اور ہم صدارت نظام لانے کی مخالفت کرینگے اور یہ نظام کسی ایک صوبے کے مفادات کے تحت لا یا جارہا ہے تاکہ چھوٹوں صوبے کے ساتھ جو وسائل ہے ان کو غضب کیا جائے مگر ایسا سوچ رکھنے والوں کے خلاف ہم میدان عمل میں ہونگے ۔
کیونکہ بی این پی عوامی ایک سیاسی اورجمہوری جماعت ہے اور ہمیشہ اپنے مفادات کو مد نظر رکھ کر فیصلے کئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ ہمسایوں کے بغیر کوئی بھی ملک یاعلاقہ ترقی نہیں کرسکتا ۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت معاشی حالات کو بہتر کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اٹھارویں ترمیم کو چھیڑنے کی کوشش کی گئی تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے بلوچستان کے سائل وساحل کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے سابقہ حکمرانوں نے بلوچستان کی ترقی میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔
اٹھارویں ترمیم کو چھیڑنے کی کوشش کی گئی تو احتجاج کرینگے،اسرار زہری
وقتِ اشاعت : April 23 – 2019