کوئٹہ: سردارفخرالزمان رودینی نے کہا ہے کہ قوموں کے درمیان آپسی اختلافات انکی ترقی کے راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ، یکجا ہوکر ہی ہم ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہوسکتے ہیں۔ نوجوان تعلیم حاصل کرنے کو اپنی زندگی کا مقصد بنائیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کلی رودینی بڑومیں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سردارزادہ محمودنوازرودینی،سردارشعیب نوازرودینی،میربالاچ خان رودینی،آصف سلام رودینی،حاجی سلام رودینی،ابراہیم رودینی،عاطف رودینی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔سردارفخرالزمان رودینی نے رودینی قبیلہ کے افراد کو آپس میں اتحاد واتفاق قائم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم بلوچستان میں آباد تمام اقوام کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پسماندگی کی سب سے بڑی وجہ لا علمی ہے نواجون اپنے حقوق سے آگاہی کیلئے اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر مرکوز رکھیں کیونکہ عصر حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ وہی قومیں کرسکیں گی جو تعلیم سے لیس ہونگی۔
انہوں نے کہا کہ رودینی قبیلہ نے آج یہاں عوامی اجتماع منعقدہ کرکے تمام اقوام کو ساتھ لے کر چلنے کی ابتداء کی ہے اور انشاء اللہ آنے والے دنوں میں آپس میں اتحاد و اتفاق کو برقرار رکھتے ہوئے بلوچستان میں جہاں بھی رودینی قبائل کے لوگ آباد ہیں وہاں تک اپنی رسائی کو ممکن بناکر ان کے مسائل حل کرکے ترقی و خوشحالی کے سفر میں انہیں ترقی یافتہ اقوام کے برابر لائیں گے۔