|

وقتِ اشاعت :   April 24 – 2019

صحبت پور: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ و دیگررہنما ؤں نے کہا ہے کہ جب تک پاکستان میں ووٹوں کی خرید وفروخت کاسلسلہ ختم نہیں ہو گا تب تک اچھے حکمران نہیں آئیں گے،سال 2002ء اورسال 2018ء کے عام انتخا با ت کے موقع پر ہمیں آفرز ہو ئیں مگر ہم نے دو ٹوک الفاظ میں انکا ر کیا، نیشنل پا رٹی عوامی مینڈیٹ اور ووٹ کی اہمیت کو احترام دینے کی قائل ہیں ۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے ضلع صحبت پور کے نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری کی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ اس تقریب کے مہمان خاص نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ تھے جنہوں نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا ۔

تقریب حلف برداری سے مرکزی صدر و سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ،مرکزی جنرل سیکرٹری جان بلیدی ،مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری خیرجان بلوچ، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عبدالرسول بلوچ، نو منتخب ضلعی صدر میردوران خان کھوسہ، مرکزی کمیٹی ممبر اسلم بلوچ محمد رفیق کھوسہ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرنا ضروری ہے مگر یہاں ووٹوں کی چوری کی جاتی ہے ۔

الیکشن 2002میں مشرف نے ہمیں خریدنے کی کوشش کی بلکہ سال 2018ء کے عام انتخابا ت کے موقع پر بھی ہمیں آفرزکی گئی مگر ہم نے ملک کی آئین کی پاسداری کیلئے دو ٹوک جواب دیاانہوں نے پا رٹی کا رکنوں اور عوام کو ووٹ کو اہمیت احترام دینے کی تا کید کی اور الزام عائد کیا کہ سال 2018ء کے عام انتخابا ت سے ایک دن قبل ٹھپہ لگائے گئے بلکہ چھ سو ووٹ لینے والے بھی ہمارے صوبے کے وزیر بن بیٹھے ہیں ۔

افسوس ہے کہ پاکستان کے اندر ووٹوں کی خرید وفروخت ہوتی ہے جب تک یہ سلسلہ ختم نہیں ہو گا تب تک اچھے حکمران نہیں آئیں گے اپنے دور اقتدار میں ڈی پی او کو پیسہ لیکر کسی ضلع میں تعینات نہیں کیا گیا ۔

نصیرآبادڈویژن زرخیز ہے مگر یہاں کے منتخب نمائندوں نے جان بوجھ کر ایساہی کیا ہے آپ کب تک عو صدارتی طرز سے صوبے سے اختیارات واپس لینے کی کو شش کرو گے ہم ایسا کرنے ہرگز نہیں چھوڑیں گے آٹھ ماہ گزر گئے مگر صوبائی حکومت نے کچھ نہیں کیا ستر سال گزرنے کے باوجود پانی بجلی گیس ہسپتال اسکول روڈ ودیگر سہولیات سے محروم ہیں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آلہ کار وزیراعظم ہے ۔

انہوں نے مہنگائی کا طو فا ن اور معیشت کو کمزور ترکردیا ہے جس کے بعد ان کی جا نب سے تبدیلی کے لئے کئے گئے وعدوں کی اصلیت سے عوام اچھی طرح جا ن کا ری حاصل کر چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بکری چوری کرنے والے کو سزا ضرور ملتی ہے مگر گوادر فروخت کر نے والوں کو کیا سزا ملی ہم پو چھنا چا ہتے ہیں کہ نیب کہا ں ہے؟ پاکستان کی عوامفیصلہ کرچکی ہیں صوبے کے وسائل پر سب سے پہلے مقا می افراد کا حق ہے اس سلسلے میں نیشنل پارٹی اپنا جدوجہد جاری رکھیں گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار کے بھوکے نہیں ہیں مگر بلوچستان وسائل لوٹنے نہیں دینگے حلف برداری تقریب میں سردارزادہ امتیازاحمد گولہ اور انکے بیٹے ثنان گولہ نے نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی ممبر غلام محمد گولہ، فیض بلوچ ،بی ایس او پجار غلام حسین بلوچ ،سابق سنیٹر میر سہراب خان کھوسہ، کامریڈجتاج بلوچ علی حسن جاموٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقتدر قوتوں نے نیشنل پارٹی کو ہرا یا ۔

انہوں نے کہا کہ ستر سالوں سے اقتدار کے مزے لینے والوں نے عوام کے مسائل حل نہیں کئے بلکہ انہوں نے عوام کے مسائل میں اضافہ ضرور کیا انہوں نے کہا کہ میر دوران خان کھوسہ بھاری اکثریت سے کامیاب تھے مگر رزلٹ کو تبدیل کر دیا گیا اب وہ منتخب نمائندہ نیشنل پارٹی کے ممبر سردارزادہ امتیازاحمد گولہ کی زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں نیشنل پارٹی کے ہر ورکر سردارزادہ امتیازاحمد گولہ کے ساتھ ہیں ۔

ہم انتظامیہ کو بھی بتا دینا چاہتے ہیں کہ وہ غیرجانبدارہیں ورنہ ہم دھرنا دینگے جسکی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہو گی ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر مالک کے دور میں امن وامان بحال تھی مگر مو جو دہ صوبائی حکومت امن و امان برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہو ئی ہے ۔

یہاں ستر سالوں سے حکمران کرنے والوں نے کرپشن کی انتہا کر دی نصیرآباد ڈویژن سے جو بھی منتخب نمائندے ہوتے ہیں وہ انتظار کرتے ہیں کون وزیراعظم بنتا ہے کون وزیراعلی ٰبنتا ہے پھر یہی نمائندے جاکر ہار پہناتے ہیں اسی لئے وہ نصیرآباد ڈویژن کے حالات نہ بدل سکے بلکہ ستر سالوں سے غریب عوام کے خون چوس رہے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ 2018ء کے الیکشن میں نیشنل پارٹی کو ایک سازش کے تحت ہرایاگیا ہے ا سلئے غیر جمہوری حکومت کامیاب نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ جو لو گ مشرف کے دور میں وزیر تھے وہی زرداری کے دور میں بھی وزیر تھے اور اب عمران خان کے دور میں بھی یہی وزیر ہیں اس لئے تبدیلی محض دعویٰ ہے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض رحمت بلوچ نے انجام دیئے ۔