خضدار: کمشنر قلات ڈویژن حافظ طاہر نے کہاہے کہ ہمارے لئے یہ باعث اطمینان ہے کہ تعلیم بہتر انداز میں پروان چڑھ رہی ہے،ہماری بچیاں شعبہ تعلیم میں اعلیٰ مقام کمانے کی دوڑ میں شامل ہیں، جس طرح بچیوں کی تعلیمی صلاحیتوں میں نکھا ر آرہی ہے وہ حوصلہ افزااور خوش آئند ہے۔
، آج بلوچستان میں بھی خواتین مقابلے کے امتحان میں کامیابی حاصل کرکے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہورہی ہیں، حکومت کی جانب سے طالبات کو لیپ ٹاپس کی تقسیم بھی ان کی حوصلہ افزائی کے لئے ضروری جو انہیں دی جارہی ہے،سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی خضدار کیمپس کے لئے الگ اراضی مختص کررہے ہیں، جس پر کام ہورہاہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی خضدار کیمپس کی طالبات کو وزیراعظم اسکیمات کے تحت لیپ ٹاپس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ریونیو انجینئر عائشہ زہری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدا رعبدالقدوس اچکزئی، ڈائریکٹر سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی خضدار کیمپس مظفر لانگو، ایلمنٹری کالج خضدار کی پرنسپل زاہدہ مصطفی ودیگر بھی موجود تھے۔پرنسپل مظفر لانگو اسسٹنٹ رجسٹرار فائزہ بی بی، نائمہ نے بھی خطاب کیا۔
لیپ ٹاپس تقسیم کرنے کی تقریب سے کمشنر قلات ڈویژن حافظ طاہر و دیگر مہمانوں نے 35طالبات میں لیپ ٹاپس تقسیم کیئے۔اور خواتین اساتذہ کو سرٹیفکیٹ تقسیم کر دیئے، جب کہ مہمانوں میں شیلڈ تقسیم کردیا گیا۔لیپ ٹاپس پرائم منسٹر اسکیم کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے میرٹ کی سطح پر طالبات میں تقسیم کیئے گئے۔
سرداربہادر خان وومن یونیورسٹی کیمپس کے اسٹاف منظوراحمد قلندرانی، عرفان حسن مینگل، انجینئرمنصوراحمد، ذیشان عمرانی، سمیت دیگر اساتذہ اور اسٹاف کے اراکین موجود تھے۔ کمشنر قلات ڈویژن حافظ طاہرنے کہاہے کہ صوبہ تعلیم ہی کے ذریعے ترقی کرسکتا ہے، اس کے لئے ضروری ہے کہ تمام طبقات مل کر اپنے کردار کو نبہائیں، میں بچیوں سے کہو نگا کہ وہ تعلیم پر خصوصی توجہ دیں مطالعہ کریں، اور بھر پور انداز میں تعلیم کی جانب متوجہ ہوں۔
آج ہماری بچیاں پڑھ رہی ہیں اور اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل مقام حاصل کرنے میں بھی پیش پیش ہیں،ہمارے درمیان ایڈیشنل کمشنر ریونیو انجینئر عائشہ زہری بھی موجود ہیں،اور وہ آپ بچیوں کے لئے رول ماڈل ہیں جنہوں نے کافی محنت کی اور آج اس مقام تک پہنچی ہیں لہذا آپ لکھیں پڑھیں اور اپنی صلاحیتوں کو مذید اجا گر کردیں۔
انہوں نے کہاکہ حکومت طالبات کی سرپرستی کرکے انہیں نہ صرف تعلیم کے مواقع مہیا کررہی ہیں بلکہ ان کی حوصلہ افزائی کرکے انہیں لیپ ٹاپس کی سہولت دے رہی ہیں اور حکومت کی جانب سے یہ اقدامات مستقبل میں بھی اسی طرھ جاری رہیں گی۔انہوں نے کہاکہ سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی خضدار کیمپس کے لئے الگ اراضی مختص کررہے ہیں، جس پر کام ہورہاہے،تاکہ خضدار میں اس جامعہ کو مستقل بنیادوں قائم کرکے یہاں مذید تعلیم عام کیا جائے۔
پرنسپل سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی خضدار کیمپس مظفرخان لانگو نے کہاہے کہ سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی خضدار کیمپس اس ریجن کی نئی نسل کے لئے ایک بنیادی تعلیمی مرکز ہے،نئی نسل کو خضدار میں تعلیم مل رہی ہے، اور یہاں کئی طالبات کو اسکالر شپ بھی مل رہی ہے انشاء اللہ ہمارا مستقبل روشن اور تابناک ہے ایک پڑھی لکھی نئی نسل تیار ہوگی، اس ادارے میں معیار و میرٹ بلند وبالا ہوگا۔