|

وقتِ اشاعت :   April 26 – 2019

ڈیرہ مراد جمالی : نصیرآباد کی پٹ فیڈر کینالوں کی ذیلی شاخوں کی78 کروڑروپے سے بھل صفائی شاخوں اندر کھدائی کرنے کے بجائے ٹھیکدار وں نے کینالوں کی شاخوں کی مالش کرکے کروڑوں روپے کاغذی کارروائی مکمل کرنے لگے۔

2007،2010اور 2012کے طوفانی سیلابوں کی وجہ سے مذکورہ شاخیں سیلابی مٹی سے بھر جانے سے پانی کی گنجائش کم ہونے کی وجہ سے ٹیل کے زمینداروں کسانوں کی اراضی بنجر ہونے لگی ہے اربوں روپے کے نقصانات کا سامنا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے نصیرآباد کے زمینداوں کسانوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے پٹ فیڈر کینال کے ذیلی شاخوں کی مکمل بھل صفائی کرنے کیلئے 78کروڑ سے زائد فنڈز جاری کیئے گئے تھے۔

جن کے ٹینڈر کرنے کے بعد ٹھیکداروں نے مذکورہ شاخوں کی ڈرامائی انداز میں ایری گیشن کے آفیسران کے ناک کے نیچے سے شاخوں کی مکمل اندر سے بھل صفائی کرنے کے بجائے شاخوں کے بھرم سے عام چھوٹی مشنیری سے معمولی مٹی نکال کر مالش کرنے لگے ہیں جس سے کسان زمیندار حیران رہے گئے ہیں۔

ایری گیشن کی ڈرمائی بھل صفائی کے حوالے سے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرکزی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی جمعت علماء اسلام نصیرآباد کے جنرل سیکریڑی میر نظام الدین لہڑی پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما میر شوکت خان بنگلزئی نے کہاکہ پٹ فیڈر کینال کی شاخیں 2007،2010اور 2012کے طوفانی سیلابوں کی وجہ سے مذکورہ شاخیں سیلابی مٹی سے بھر جانے سے پانی کی گنجائش کم ہونے کی وجہ سے ٹیل کے زمینداروں کسانوں کی لاکھوں ایکڑ اراضی بنجر ہوچکی ہے۔

جس سے اربوں روپے کے نقصانات کا سامنے کے باجود ایری گیشن نصیرآباد کے آفیسران ٹھیکداروں سے ملکر بھل صفائی کے 78کروڑ روپے کی کرپشن کرنے تلے ہوئے ہیں لیکن نصیرآباد کے کسان زمیندار ایسی کرپشن کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں جس سے لاکھوں خاندانوں کا روز گا ر وابستہ ہے۔

انہوں وزیراعلی بلوچستان چیف سیکریڑی بلوچستان نیب بلوچستان سے پٹ فیڈر کینال کی شاخوں کی جاری بھل صفائی کے نام پر ہونے والی مالش کے کاموں کی تحقیقات کی جائے اور پی سی ون کے مطابق ٹھیکداروں کو کام کرنے کا پابند کیا جائے بصورت احتجاج کیا جائے گا۔