|

وقتِ اشاعت :   April 28 – 2019

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی ایچ ای سی کے فنڈز میں 40ارب روپے کی کٹو تی کو تعلیم دشمن اقدام قرار دیتی ہے اس سے انداون ملک اور بیرون ملک ہزاروں طلبا ء جو زیر تعلیم ہیں متا ثر ہو نگے ہائیر ایجو کیشن کمیشن نے ہی طلباء کو بیر ون ملک سکالر شپ پر بھیجا ہے جبکہ اندرون ملک زیر تعلیم طلباء کو بھی یقین دہا نی کروائی گئی تھی کہ انکی تعلیم مکمل ہونے تک ایچ ای سی انکی تعلیمی اخراجات بر داشت کر یگی۔

یہ بات انہوں نے ہفتہ کو محمد زیشان، رافعہ ملک کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے طلباء کے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔اس مو قع پر پارٹی کے مر کزی سیکرٹری اطلا عات ڈاکٹر اسحا ق بلو چ،صو بائی جنر ل سیکرٹر ی خیر بخش بلو چ صوبائی انفا ر میشن سیکرٹر ی علی احمد لا نگو،ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبد الصمد رند،صو بائی میڈیا سیکرٹر ی سعد بلو چ بی ایس اُو پجار کے وائس چیئر مین ملک زبیر صوبائی صدر گور گین بلو چ،انفا ر میشن سیکر ٹری عمران بلیدی اور دیگر مر کزی اور صو بائی قا ئد ین موجود تھے۔

جا ن محمد بلید ی نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں پہلے بھی مجمو عی قومی پیداوار کا صرف2فیصد حصہ خر چ کیا جا رہا تھا لیکن اب اس میں مزید کٹو تی نہ صر ف تعلیم دشمنی ہے بلکہ اس سے لا کھو ں طلبا ء اپنی تعلیم جا ری نہیں رکھ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ 21ویں صدی سا ئنس اور علم کی صدی ہے تا ریخ بتا تی ہے کہ جن قو موں نے تر قی کی منزلیں طے کی ہیں وہ تعلیم کی بدو لت ہے لیکن مو جو دہ حکومت بجا ئے تعلیم کو تر جیح دیتی اور بجٹ میں اضا فہ کر تی اسکے بر عکس اس قسم کا منفی عمل انتہا ئی قا بل مذمت ہے۔

مر کزی جنرل سیکر ٹر ی نے طلبا ء کو یقین دہا نی کی کہ نیشنل پا رٹی اس اہم مسئلے کو اپنے سینیٹرز کی تو سط سے سینٹ میں اٹھا ئیگی اور ہر فور م پر ہم طلبا ء کے ساتھ اور مطا لبہ کر تے ہیں کہ نہ صر ف فنڈ ز کر بحال کریں بلکہ تعلیم کے شعبے میں بجٹ میں زیا دہ رقم رکھی جائے