|

وقتِ اشاعت :   April 28 – 2019

کوئٹہ: جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی کی چوتھی برسی بگٹی ہاؤس کوئٹہ میں نہایت عقیدت اور احترام یسے منائی گئی۔

تعزیتی ریفرنس سے جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی صدر رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شازین بگٹی، ایرانی قونصلیٹ جنرل محمد رفیع رفیعی، ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابرخان موسیٰ خیل، صوبائی سی اینڈ ڈبلیو عارف جان حسنی افغان قونصلیٹ شمس الدین شمس، جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی کنوینئر مولانا عبدالقادرلونی ہزارہ،جے یو آئی کے سمیع الحق گروپ کے مرکزی سیکرٹری مولوی شفیق دولت زئی، ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین رضا وکیل، رانا محمد اشفاق،کاکڑ جمہوری پارٹی کے مرکزی صدر ملک شمس الدین کاکڑ بلوچستان یوتھ فرنٹ کے جنرل سیکرٹری منظورکاکڑ، انجمن تاجران کے صوبائی صدر رحیم آغا،جے ڈبلیو پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری ابراہیم لہڑی بی این پی مینگل کے مرکزی رہنما میر اقبال لہڑی جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی ترجما نور اوطن دوست نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم نوابزادہ طلال اکبر بگٹی نے آمریت کیخلاف عملی جدوجہد کرکے مشکل حالات میں پارٹی کی بھاگ دوڑ سنبھال کرجمہوری وطن پارٹی کو ملک بھر میں فعال کیا اور شہید وطن نواب اکبرخان بگٹی کی بیٹھک کے دروازے غریب عوام کے لئے کھول دیئے، اور وقتاً فوقتاً غریبوں کے مسائل حل کرتے رہے۔

نوابزادہ طلال بگٹی نے بلوچستان میں بھائی چارے کو فروغ دیا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم نوابزادہ طلال اکبر بگٹی2009ء میں بلوچستان امن تحریک کی بنیاد رکھ کر تمام اقوام کو اکٹھا کرکے بھائی چارے کا درس دیا اور شہید وطن نواب اکبر خان بگٹی شہید کے قاتلوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی۔

انہوں نے کہا کہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء کو پر کرنے کیلئے ان کی جماعت کو فعال کرنے کی ضرورت ہے۔قبل ازیں مرحوم کے ایثال ثواب کیلئے صبح9بجے سے2بجے تک قرآن خوانی جاری رہی اور غریبوں میں لنگر تقسیم کیا گیا جبکہ مرحوم کے ایثال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔