|

وقتِ اشاعت :   May 1 – 2019

خضدار:  کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کار تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے با قابو ہو کر دکان سے جا ٹکرائی،چار افراد جاں بحق ایک زخمی ہو گیا،ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دئیے گئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی پروبکس کار باغبانہ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر بند دکان میں جا گھسی۔

جس کے باعث ڈرائیور سمیت چار افراد غلام حسن،محمد حسن،سردار گل اور مستری صادق جاں بحق اور مصری خان شدید زخمی ہو گیا لیویز نے جاں بحق و زخمی کو گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار پہنچائی جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعشوں کو ورثاء کے حوالہ کر دیا گیا جبکہ زخمی کو طبی امداد پہنچانے کے بعد کراچی ریفر کیا گیا واضح رہے کہ قومی شاہراہ این 25 پر ضلع سکندر آباد سے خضدار لسبیلہ تک موٹر وپے پولیس تعینات نہیں ہے۔

جس کے باعث اس سیکشن پر ڈرائیور تیز رفتاری کرتے ہیں اور حادثات کا اس سیکشن پر ریشو زیادہ ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع شہید سکندر آباد سے لیکر ضلع لسبیلہ تک موٹر وے پولیس کی تعیناتی عمل میں لائی جائے تا کہ تیز رفتاری پر قابو پانے کے لئے اقدامات کئے جا سکیں اور مسافروں کی جان بجانے میں مدد مل جائے۔