کوئٹہ : پاک ایران سر حد سے ملحقہ بلوچستان کے علاقے بلیدہ میں سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت 3ارکان ہلاک۔
تفصیلات کے مطابق پاک ایران سر حد کے بلیدہ میں سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے انٹیلی جنس اطلاع پر کالعدم تنظیم کے ٹھکانے پر کارروائی کی فائرنگ کے تبادلے میں ا ہم کمانڈر سمیت 3ارکان ہلاک ہوگئے‘ہلاک ہونے والوں میں مراد عرف دیدگ ولدنیاز محمد جو آوران کا رہائشی بتایا جاتا ہے، نعیم عرف جلال ولد عبداللہ مہناز اور رحمت ولد گنگزار جو بلیدہ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔