گوادر : جیونی میں کربلا، پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال شہری بلْبلا اْٹھے، مرد و خواتین سڑکوں پر نکل آئے۔
تفصیلات کے مطابق جیونی میں پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف گزشتہ کئی دنوں سے احتجاج اور شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے، شہری پانی و بجلی کی مانگ کے ساتھ سڑکوں پر نکل آئے، سڑکیں احتجاجاً دھرنا دیکر بند کردیئے گئے جبکہ شہر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کیا گیا مرد و خواتین نے پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف گزشتہ کئی دنوں سے مین شاہراہوں پر احتجاجی دھرنا دیکر ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیئے، جس کے بعد تحصیلدار جیونی نے مذاکرات کر کے پانی اور بجلی کے مسئلہ کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور احتجاج وقتی طور پر ختم کرادیا۔
لیکن کوئی عملی پیش رفت نہ ہونے کے سبب دوسرے دن شہریوں نے دوبارہ سڑکوں کا رخ کیا اور جیونی میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کیا گیا جس کے سبب کار و بارِ زندگی معطل ہو کر رہ گیا مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک جیونی میں پانی و بجلی کی فراہمی شروع نہیں کیا جائیگا، تب تک احتجاج جاری رہیگا۔
دوسری جانب اہلِ جیونی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی دنوں کی ہڑتال اور دھرنے کے باوجود نہ علاقے کی منتخب نمائندہ ہمارے پاس اظہار یکجہتی و مسئلہِ آب و بجلی کی حل کیلئے آئے اور نہ ہی اْنکا ہمدردی کے دو میھٹے بول اور نہ ہی متعلقہ اداروں کا کوئی ذمہ دار شخص نے آنے کی زحمت کی، اْنہوں نے کہا کہ گویا ہم اہلِ ِجیونی پاکستانی نہیں یا پھر انسان نہیں ہیں۔