|

وقتِ اشاعت :   May 4 – 2019

قلات: قلات میں سنگداس کے قریب قومی شاہراہ پر کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ہیں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات میں ابتدائی طبعی امداد کے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

قلات پولیس کے مطابق قلات شہر سے دس کلومیٹر دور سنگداس کے قریب قومی شاہراہ پر قلات سے توک جانیوالی کار کراچی سے کوئٹہ جانے والے ٹرک سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں قلات کے تین اساتذہ ماسٹر محمد اسحق لہڑی ماسٹرمحبوب احمداور ماسٹر علی احمد موقع پر جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاع ملتے ہی قلات پولیس اور ریسکیوٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے زخمیوں میں شاہجہان اور ماسٹر شبیر احمدشامل ہیں تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیئے کو ئٹہ منتقل کر دیا گیا ہیں جبکہ لاشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیا گیا قلات پولیس مزید کاروائی کررہی ہیں۔