|

وقتِ اشاعت :   May 5 – 2019

حب :  اسپیکر بلوچستان اسمبلی میرقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ میرے خلاف کوئی عدم اعتماد نہیں ہو رہا اور نہ ہی عدم اعتماد لانے کی ضرورت ہے پارٹی اگراسپیکرشپ لینا چاہے تو خوشی سے واپس کردونگا،کرسی سے زیادہ پارٹی عزیز ہے۔

ان خیالات کا اظہار بلوچستان اسمبلی کے اسپیکراور بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما ء میرقدوس بزنجو نے حب میں شہدا آواران کے برسی کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی سے کوی اختلاف نہیں اختلاف رائے کا حق ہرکسی کو ہے۔

اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہاکہ میرے خلاف عدم اعتماد نہیں لایا جارہا اور نہ ہی عدم اعتماد لانے کی ضرورت ہے پارٹی اگر مجھ سے اسپیکرشپ واپس لینا چاہے تو خوشی سے واپس کردونگا۔

انہوں نے کہاکہ مجھے کرسی سے زیادہ پارٹی عزیز ہے پہلے بھی کہا تھا کہ اسپیکرشپ بڑا عہدہ ہے ذمہ داریاں زیادہ ہیں میں اپنے حلقے کو ٹام نہیں دے پاتا بلوچستان حکومت اور پی ایس ڈی پی کے متعلق۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت کو کچھ چیزیں ٹھیک کرنے میں دقت لگ رہا ہے پی ایس ڈی پی سے صوبے کے کونے کونے میں ترقیاتی اقدامات ہونگے پی ایس ڈی پی میں وزیراعلی سمیت تمام اراکین کی اسکیمات ہے سب چاہتے ہیں کام شروع ہو۔ میرعبدالقدوس کا کہنا تھا کہ آواران کے کٹھن حالات کے باوجود میں نے جان کی بازی لگاکر انتخابات میں حصہ لیا۔

حالات خراب ہونے کی وجہ سے لوگ گھروں سے باہر نہیں نکلتے جن پانچ سو افراد نے باہر نکل کر مجھے ووٹ دیا ان کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے جمہوریت اور جمہوری عمل کو زندہ رکھ کر اپنا حق راے دہی استعمال کیا۔ انہوں نے کہاکہ پانچ سو ووٹ لے کر نہ صرف کامیاب ہوا بلکہ میری مقبولیت میں اضافہ ہوا ہرکوی کہتا ہے کہ ایسا بھی کوی ہے جس نے پانچ سو ووٹ لیا اور صوبائی اسمبلی کا رکن بنا۔