|

وقتِ اشاعت :   May 9 – 2019

قلات: حکومتی دعوؤں کے باوجود قلات میں سستا رمضان بازار قائم نہیں کیا جا سکا رمضان المبارک کے شروع ہو تے مہنگائی کا سونامی آگیا ہرچیز کی قیمتیں آسمان کو چھو نے لگی مہنگائی سے غریب اور متوسط طبقہ شدید متاثر ہو گئی۔

رمضان المبارک کے شروع ہو تے ہی اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہرچیز مہنگی ہو گئی حکومت نے لوگوں کو تاجروں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا رمضان المبارک سے قبل حکومت دعوا ی کرتی کہ رمضان المبارک میں غریب عوام کو ریلیف دیا جائے گا مگر رمضان المبارک شروع ہونے کے باوجود قلات میں رمضان سستا بازار نہیں لگایا جاسکا شدید مہنگائی کی وجہ سے غریب اور متوسط طبقہ کے مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت رمضان المبارک میں رمضان سستا بازار قائم کر کے عوام کو ریلیف فراہم کرے مولانا عبدالرحمان رحمانی قلات میں رمضان المبارک کے شروع ہو تے ہیں مہنگائی کا طوفان آگیا ہیں تاجر اپنی من مانی قیمتوں پر چیزیں فروخت کررہے ہیں کوئی پوچنے والا نہیں ہے۔

حکومت سستابازار لگاکر عوام کو فوری ریلیف فراہم کرے مولانا حسن سعیدی رمضان ا لمبارک سے قبل ہم نے بہت سنا کہ رمضان المبارک میں سستا بازار لگے گی رمضان میں لوگوں کو قیمتوں میں رعایت دی جائے گی لیکن رمضان کے آنے کے بعد تاحال قلات میں سستا بازار نہیں لگایا گیا۔

قلات میں رمضاان المبارک کی شروع ہوتے ہیں مہنگائی کا سونامی آگیا ہے شدید مہنگائی کی وجہ سے غریب اور متوسط طبقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہیں حکومت رمضان سستا بازار قائم کرکے غریب عوام کو ریلیف فراہم کرے۔