تربت: 2018سے خالی بی آر سی تربت کی خالی اسامیاں پر نا کی جاسکیں، خالی اسامیوں پر این ٹی ایس کے بعد ٹیسٹ و انٹریو کو ہوئے ایک سال گزر گیا ہے مگر ابھی تک امیداروں کی تقرریاں نہیں کی گئیں جس سے شکوک و شبہات جنم لے رہا ہے ان خیالات کااظہار 2018کو بی آر سی تربت کی خالی اسامیوں کے لیئے این ٹی ایس میں شامل ہونے والے امیداروں نے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ بی آر سی کالج تربت کی متعدد خالی اسامیوں جن میں فزکس، کیمسٹری،زولوجی، باٹنی،مطالعہ پاکستان اور وارڈن کی پوسٹیں شامل تھیں ان پر تقرریوں کے لیئے اپریل 2018میں این ٹی ایس کے زریعے امیداروں کا امتحان لیا گیا جبکہ کامیاب امیداروں کا اعلان اگست 2018کو کر کے باقاعدہ ٹیسٹ و انٹریو منعقد ہوئے لیکن ایک سال گزرنے کے باوجود مزکورہ اسامیوں پر ابھی تک تقرریاں نہیں کی گئیں جن سے کئی طرح کے شکوک و شبہات جنم لے چکے ہیں۔
ہم وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی، صوبائی وزیر اعلی تعلیم و خزانہ میر ظہور احمد بلیدی، مشیر تعلیم محمد خان لہڑی،کمشنر مکران اور دیگر اعلی حکام سے پر زور مطالبہ کرت ہیں کہ وہ اس معاملے میں ہمارے ساتھ تعاون کر کے بی آر سی تربت کی خالی اسامیوں پر کامیاب امیداروں کے ناموں کاا علان کرائیں۔