|

وقتِ اشاعت :   May 11 – 2019

تربت:  تربت میں اب تک ڈینگی وائرس کے 1 ہزار سے زیادہ کیسزرجسٹرڈ،کل 3اموات ہوئی ہیں۔1دن میں ریکارڈ 42کیس سامنے۔ تربت میں ڈینگی وائرس کے پھیلنے سے اب تک سرکاری اور پرائیوٹ ہسپتالوں میں 1065کیسز رجسٹرڈ ہوئے جن میں 3افراد کی موت واقع ہوئی۔

تربت کے مقامی ہسپتالوں میں ڈینگی وائرس کے نارمل ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے مگر ان کی حتمی تشخیص اور مکمل ٹیسٹ کی سہولت حاصل نہیں ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو مختلف مسائل اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ مریضوں کی اکثریت ڈینگی کی علاج کے لیئے کراچی جاتی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر فاروق رند کے مطابق تربت میں ڈینگی وائرس کنٹرول میں ہے۔

اس کے لیئے علاج اور شہریوں کی حفاظتی تدابیر کے لیئے محکمہ صحت دیگر اداروں بالخصوص میونسپل کارپوریشن کے ساتھ مل کر اقدامات اٹھارہی ہے شہر میں مختلف مقامات پر اسپرے مہم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ وائرس کی شدت میں کافی کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تربت میں شروع سے اب تک ڈینگی کے کل 1ایک ہزار65مریض رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

اپریل کے مہینے میں سب سے زیادہ کی ریکارڈ ہوئے مگر اب ان کی شرح میں کافی کمی آئی ہے ابتدائی دنوں میں روزانہ 20سے30تک مریض ہسپتالوں میں لائے جاتے تھے لیکن اب روزانہ10سے12کی تعداد میں مریض ڈینگی سے متاثر ہورہے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ ڈینگی وائرس سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سنگانی سر،ملک آباد اور سٹی شامل ہیں جبکہ دیہی علاقوں میں کیسز کی تعداد بہت کم سامنے آئی ہے ان کے مطابق ڈینگی وائرس کے خلاف موثر حکومتی اقدامات اور ضلعی انتظامیہ کی فوری ایکشن کے باعث اس پر کافی حد تک قابو پایا جاچکا ہے اور مذید حفاظتی اقدامات کی خاطر شہر میں اسپرے کے خلاف این جی اوز اور سماجی اداروں کے ساتھ مل کر اسکولوں اور پبلک مقامات میں آگاہی سیشن کرائے جارہے ہیں۔