|

وقتِ اشاعت :   May 12 – 2019

لندن: مانچسٹر سٹی نے لیگ کے آخری میچ میں برائٹن کو ہرا کر انگلش پرئمیر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق انگلش پرئمیر لیگ کے آخری روز دس میچز کھیلے گئے پہلا میچ مانچسٹر سٹی اور برائٹن کے درمیان کھیلا گیا۔

کھیل کا پہلا ہاف شاندار رہا۔ کھیل کے 27ویں منٹ برائٹن کے مرے نے گول کر کے اپنی ٹیم کو 1-0کی برتری دلا دی لیکن برتری زیادہ دیر تک نہ رہے سکی اور کھیل کے 28ویں منٹ میں مانچسٹر سٹی کے ایگورو نے گول کر کے مقابل برابر کر دیا۔ کھیل 38ویں منٹ میں لوپٹ نے گول کر کے مانچسٹر سٹی کی برتری کو 2-1کر دیا۔ پہلے ہاف کے اختتام تک سٹی کو برائٹن کیخلاف 2-1کی برتری حاصل تھی۔

دوسرے ہاف میں سٹی نے شاندار کھیل پیش کیا اور کھیل 63ویں منٹ میں ماریز گول کر کے مقابلہ 3-1کر دیا اس کے بعد جرمن مڈ فیلڈر گونڈگان نے گول کر کے مانچسٹر سٹی کو 4-1کی برتر ی دلادی۔اس طرح مانچسٹر سٹی نے ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے انگلش پرئمیر لیگ اپنے نام کر لی۔ دوسر ا میچ لیور پول اور ولیز کے درمیان کھیلا گیا۔ کھیل کے 17ویں منٹ میں مانے گول کر کے لیور پول کو 1-0کی برتری دلادی۔

پہلے ہاف میں لیور پول کو 1-0کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہا ف میں بھی لیور پول نے ولیز کے ایک نہ چلنے دی اور کھیل کے 81ویں منٹ میں مانے دوسرا گو ل کر کے اپنی ٹیم کو جیت دلا دی۔ اس طرح لیو ر پول لیگ میں 38میچز میں 97پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ تیسر ا میچ مانچسٹر یونائٹیڈ اور کارڈف کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میچ میں کارڈف نے مانچسٹر یونائٹیڈ کو 2-0سے ہرا کر اپ سیٹ کر دیا۔

دیگر میچز میں ویسٹ اہیم یونائٹیڈ، نیوکاسٹل، آرسنل اور کر سٹل پیلس نے اپنے میچز جیت لیے جبکہ ٹوٹہنم اور یورٹن،ساؤتھ ہمیٹن اور ہڈرز فیلڈ جبکہ چیلسی اور لیسٹر سٹی کا میچ برابر رہا۔

انگلش پرئمیر لیگ پوائنٹس ٹیبل کے مطابق 38میچز میں 98پوائنٹس کے ساتھ مانچسٹر سٹی پہلے،97پوائنٹس کے ساتھ لیور پول دوسرے، چیلسی 72پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، ٹوٹہنم 71پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، آرسنل 70پوائنٹس کے ساتھ کے پانچویں جبکہ مانچسٹر یونائٹڈ 66پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر سیزن کا اختتام کیااور مانچسٹر یونائٹیڈ اس بار چیمپئنز لیگ میں کوالیفائی بھی نہ کر سکی۔