|

وقتِ اشاعت :   May 12 – 2019

خضدار : رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف مشتعل شہریوں نے خواتین و بچوں سمیت سنی کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دھرنا دیکر روڈ بلاک کر دی،ٹریفک کی روانی معطل،مسافروں کو شدید پریشانی ومشکلات کا سامنا،مشتعل مظاہرین کیسکو کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے تھے۔

تفصیلات خضدار کے علاقہ بازگیر کے شہریوں نے ہفتے کے روز سنی کے مقام پر قومی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کر کے قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے معطل کر دی مشتعل لوگوں میں خواتین وبچوں کی بھی ایک بڑی تعداد شامل تھیں۔

روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے قومی شاہراہ کے دونوں اطراف میں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو بھی شدید پریشانی و مشکلات کا سامنا کرنا پڑا قومی شاہراہ بلاک کرنے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ رمضان کے مقدس مہینہ میں بھی خضدار کے بعض علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جس کی وجہ سے عبادات میں خلل پڑنے کے ساتھ ساتھ انہیں پانی کی حصول کے لئے بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ہم نے متعدد بار ان نا انصافیوں کے خلاف متعلقہ حکام سے بات کی مگر کوئی شنوائی حاصل نہیں ہوئی جس کے باعث مجبوراً ہم خواتین و بچوں کے ساتھ قومی شاہراہ پر آکر بیٹھ گئے ہیں تھا کہ ہماری بات سنی جائے اور ہمیں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے نجات مل جائے روڈ بلاک کا خبر ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر خضدار محمد وارث موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے مشتعل لوگوں سے کامیاب مزاکرات کر کے قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے بحال کر دیا گیا۔

دریں کیسکو کے ترجمان کے جاری کردہ وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ خیر آباد فیڈر غیر قانونی ٹیوب ویلوں کی وجہ سے آور لوڈ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے بجلی بار بار معطل ہو جاتی ہے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی ہے کیسکو عوام کو ہر ممکن طریقے سے بجلی کی فراہمی جاری رکھا جا سکے۔

دریں اثناء کیسکو ترجمان نے خضدار میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار میں کوئی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ہے، خضدار کے علاقے خیر آباد فیڈر پر غیر قانونی ٹیوب ویلوں کی وجہ سے اوور لوڈ ہے جس کی وجہ سے خیر آباد فیڈر کو 2 حصوں میں تقسیم کرکے دو اوقات میں بجلی فراہم کی جاتی ہے۔

خیرآباد فیڈر کو پہلے یومیہ 10 گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی تھی۔ اب رمضان المبارک کے مہینے میں اس فیڈر کا دورانیہ ساڑھے 16گھنٹے کردیا گیا ہے دن کے اوقات کار میں ساڑھے6 جبکہ رات کو 10گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے۔بیوٹمز کے انتظامی امور میں بلو چوں کو نمائندگی نہیں دی جارہی، بلوچ طلباء ایکشن کمیٹی