بھاگ : تحصیل بھاگ یونین کونسل نوشہرہ کے گوٹھ بڈا گہورامزی بجلی کی شارٹ سرکٹ سے کئی گھروں کا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاک راک ہوگیا جن میں قیمتی پھنکے فریج ٹی ویو دیگر سامان شامل تھا۔
اس کے علاوہ ایک خاتون جان بحق ہوگی جبکہ تین افراد جن میں اللہ رکھیہ عبید اللہ عبدالرشید شدید زخمی ہوگے جنہیں سبی ہسپتال ریفر کیا گیا اور ان کی حالت تشویش ناک ہے اور ہمارا ٹرا نسفارمزبھی جل گیا ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کے واپڈا سنی لائن اسٹاف کی عدم توجہی کی وجہ سے یہ واقعہ رہنما ہوا ہے ہمارے گوٹھ بڈاکی مین سپلائی لائن کی تاریں خستہ حالی کا شکار ہیں ستم ظریفی کی انتہا ہے کے اتنا بڑا واقعہ رہنما ہوا ہے چوبیس گھنٹے گزر گے لیکن واپڈا اہلکاروں کا کوئی بندہ ابھی تک ہمارے گوٹھ نہیں آیا ہے۔
علاقہ مکینوں نے کہا کئی دفعہ واپڈا ذمہ داروں کو شکایت کی کے ہمارے گوٹھ کی مین سپلائی تاروں کو درست کیا جاے لیکن ان سنی کر کے ہمیں جھوٹی تسلیاں دی جاتی رہی لیکن عملی کام نہ ہو پایا جسکی وجہ سے ہمارا قیمتی نقصان ہوا ہے جس کی ذمہ داری واپڈا انتظامیہ سنی پر عائد ہوتی ہے۔
انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف کیسکو اور دیگر ذمہ داروں سے مطالبہ کیا کے گوٹھ بڈا میں ہونے والے واقعہ کی تحقیقات کی جاے اور متاثرین کی داد رسی کی جاے بصورت دیگر واپڈا سنی اسٹاف کے خلاف احتجاج کیا جایگا۔