دالبندیں : چاغی میں گرمیوں کی چھٹیوں سے پہلے 21 سکولوں میں چھٹیاں۔جی ہاں حکومت کی نااہلی سمجھے یا ترقی کا خواب چاغی پہلے سے پسماندہ اب یہ اعزاز کس کو حاصل ھوگا کہ بیک وقت 21 سکولز بند پڑے ہیں۔
لیکن پوچھنے والا کوئی نہیں انتہائی دور دارز علاقوں کے سکولوں کی بندش حکومت کیلیے ایک سوالیہ نشان ہے۔اس وقت دو درجن پرائمری اسکول بند ہیں۔جن میں حاجی دین محمد، لوس، برما سوراپ، خرگوشکان، کلی بھائی خان لشکراپ، کلی حاجی محمد لشکرآپ، زیارت بلانوش،کلی دوگنان، گرلز پرائمری اسکول فیض اللہ بیشری،کلی نیک محمد سمالانی،ملک رسول بخش نوتیزی، مدرسہ عربیہ سلطانیہ، کلی تالاب، ہمے،دوربن چاہ، اسماعیل کلگ، کلگ مینڈو، کلی سرزے، حاجی داد محمد، کلی حاجی خدا بخش تنگ کچاو، کلی بیدوک خالقداد، کلی حاجی عبداللہ جان محمدانی کچاو، کلی راجے، پتکوک شامل ہے۔
یہ سکول ہیں جو کہی عرصے سے بند ہیں افسوس اداروں کی بحالی کے دعوے داروں کو یہ بند سکول نظر نہیں آتی ہے اہلیان چاغی نے حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہوے کہا خداداہ 21 بند سکولوں کا نوٹس لیں۔