کوئٹہ: بلوچستان فوڈ اتھارٹی کلی کارروائیاں بڑی مقدار میں انڈین خشک دودھ ضبط کرلیا گیا جسے ملاوٹ کے ذرریعے اصل دودھ کے نام پر فروخت کیا جارہا تھا۔ خشک دودھ کو بڑے بڑے گوداموں میں ذخیرہ کیا گیا تھا جسے تلف کردیا جائے گا۔ مالکان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
فوڈ اتھارٹی نے ہوٹلوں، بیکرز اور مٹھائی فروخت کرنے والی دْکانوں کا معائنہ کیا ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے نے تنبیہ کی ہے کہ عوام کی جان سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔
بیی ایف اے نے پیر کو ویجیلینس کی اطلاع پر شہر کے کاروباری علاقے مسجد روڈ، سرکی روڈ، پرانا اڈہ اور دیگر دکانوں اور گوداموں پر ڈائریکٹر جنرل بیی ایف اے بشیر احمد کی سربراہی میں چھاپے مارے اور بڑی مقدار میں خشک انڈین دودھ کے بیگز قبضے میں لے لئے جو دْکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔
بی ایف اے کے مطابق مالکان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ دودھ کے نمونہ جات بھی لیبارٹری بھجوادیئے ہیں دوسری طرف فوڈ اتھارٹی نے کھانے پینے کی دوسری اشیاء کو حفظان صحت کے اصولوں کے تحت تیار کرنے کی تنبیہ کی ہے۔