دالبندین: نیشنل پارٹی کے صوبائی لیبر سیکرٹری سردار رفیق شیر بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے اور پرائس کنٹرول کمیٹی کی بے بسی پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منافع خور علاقے کے غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں۔
عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے دعوؤں میں کوئی حقیقت نہیں یوٹیلٹی اسٹورز میں سامان کا نام و نشان تک نہیں انہوں نے کہاکہ گوشت کی قیمتوں میں اضافے کے علاوہ اب تو سبزیاں اور دالیں بھی عوام کی دسترس سے باہر ہیں جبکہ پھلوں کا خریدنا غریب عوام کے لئے ممنوعہ بن چکا ہے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اراکین بازار کا روایتی دورہ کر کے واپس جاتے ہیں مگر مہنگائی کم ہونے کا نام ہی نہیں لیتا آئے روز اشیاء خوردونوش کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی گرانفروشوں کے خلاف پرائس کنٹرول کمیٹی کا بھر پور ساتھ دے گی حکام کو چاہیئے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اشیاء کے دام چیک کریں اور گرانفروشوں و ذخیرہ اندوزوں پر بھاری جرمانے عائد کر کے انہیں سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی اس قسم کی حرکات نہ کر سکے اور شہر کے یوٹیلٹی اسٹورز میں سامان کی فراہمی بنائے جائے۔