|

وقتِ اشاعت :   May 17 – 2019

ڈھاڈر: ڈھاڈر کے قریب ویگن اور ٹرک میں تصادم 15مسافر زخمی پانچ کی حالت تشویشناک کوئٹہ منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح سبی سے کوئیٹہ جانے والی مسافر ویگن ڈھاڈر کے قریب دربی پولیس ناکہ کے مقام پر تیز رفتاری کے سبب ٹرک سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں ویگن کے پندرہ مسافر زخمی ہوگئے جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا گیا۔

جہاں انہیں طبی امداد دی گئی زخمیوں میں قدیر شاہ ولد آغا خان سکنہ ڈھاڈر،غلام قادر ولدقاضی سرورسکنہ ڈھاڈر،محمد حفیظ ولد محمد خان سکنہ لکی مروت،منیر احمد ولد نبی داد سکنہ ڈھاڈر،آصف شاہ ولد بچل شاہ سکنہ سبی،علی حسن ولد رمضان سکنہ ڈھاڈر،عبدالحکیم ولد خدا بخش سکنہ سبی،محمد سلیم ولدنور محمد سکنہ ڈھاڈر،محمد وفا ولد کریم سکنہ ڈھاڈر،محمد ایوب ولدولی محمد سکنہ ڈھاڈر اور دیگر شامل ہیں۔

دریں اثنا ء قومی شاہراہ گرانی کے مقام پر ٹوڈی اور ویگن میں تصادم تین افراد شدید زخمی طبی امداد کے بعد دونوں زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا قلات پولیس کے مطابق گزشتہ روز قومی شاہراہ گرانی کے مقام پر گرانی سے قلات آنے والی ٹوڈی اور کوئٹہ سے پنجگور جانے والی ویگن تصادم ہوا۔

جس کے نتیجہ میں عبدلقادرولد نبی بخش سکنہ زہری نذیر احمد ولد حاجی علی دوست سکنہ زہری اور عبدالمنان ولد محمد حسن قلات شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ سول اسپتال قلات پہنچا دیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداددینے کے بعد شدید زخمی عبدالمنان اور نذیر احمد کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔