سبی: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پانی وبجلی قدرتی وسائل رند قبائل کے سربراہ چیف آف رند سردار یار محمد رندنے کہا ہے کہ کرپشن اور نااہلی کسی صورت برادشت نہیں کروں گا بجلی گیس قوم کی امانت ہے جس میں خیانت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ضلع بھر کے آفیسران عوام کی خدمت کو یقینی بنائیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس ڈھاڈر میں ضلعی آفیسران کے اہم اجلاس کی صدارت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر سابق نگران صوبائی اطلاعات ونشریات بلوچستان ملک خرم شہزاد، ڈپٹی کمشنر بولان سلطان احمد بگٹی، ڈی پی او بولان عبدالحق دہوار،ڈپٹی ڈائریکٹر سماجی بہبود امان اللہ خلجی،ایکسین ایری گیشن کچھی میر ظاہر مینگل، ایکسین واپڈا عبدالستار لاشاری ڈی ایچ او بولان ڈاکٹر مولابخش، ایم ایس سول ہسپتال ڈھاڈر ڈاکٹر زاہد، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بولان ملک آزاد خان خجک، چیف آفیسر گل منیر مگسی، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی عمران خجک،میر حبیب الرحمن رند کے علاوہ مختلف محکموں کے آفیسران بھی موجود تھے۔
قبل ازین ضلع بولان کے تمام محکموں کے آفیسران نے اجلاس میں اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی مسئلہ مسائل مشکلات اور عوام کی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی آگہی فراہمی کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پانی وبجلی قدرتی وسائل رند قبائل کے سربراہ چیف آف رند سردار یار محمد رندنے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے تمام وسائل کا استعمال ممکن بنا رہی ہیں تاکہ عوام کا معیار زندگی کو بلند کرکے بہتر بنایا جاسکے انہوں نے کہا کہ بجلی گیس عوام کی امانت ہے جس میں خیانت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
بجلی وگیس کی چوری کی روک تھا م کے لئے واپڈا اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے آفیسران اپنی صلاحیتوں کو استعمال میں لائیں اور بجلی وگیس کی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف فوری طور پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ناجائز کنکشن کاٹ کر بجلی وگیس کی چوری روکی جائے جبکہ ہسپتالوں میں عوام کو صحت کی تمام سہولت فراہمی کرنے کے لئے محکمہ صحت کے آفیسر ذمے داری کا مظاہرہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ مچ سمیت ضلع بولان کے ہسپتالوں کی حالت زر دیکھ کر دکھ ہوتا ہے بڑی بڑی عمارتیں موجود ہیں مگر اس میں عوام کو صحت کی سہولت کا فقدان نظر آتا ہے ضلعی ناظم صحت اور ایم ایس ہسپتالوں میں ادویات کی قلت سمیت ڈاکٹر کی کمی کے بارے میں اطلاع دیں تاکہ اس کے حوالے سے بات چیت کی جاسکے اور ڈاکٹر زسمیت تمام مسئلہ مسائل کو دور کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر پانی وبجلی عمرایوب سے بات چیت ہورہی ہے اور اس حوالے سے خصوصی پلان تشکیل دیں گے جبکہ بجلی کی چوری کی روک تھام کے لئے تمام فیڈر کو ٹھیکے دیں گے تاکہ بجلی کی چوری کو روکا جاسکے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پانی وبجلی قدرتی وسائل رند قبائل کے سربراہ چیف آف رند سردار یار محمد رندنے ضلع بھر کے آفیسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ ترقیاتی منصوبوں پرپزل فوری طور پر بناکر ڈپٹی کمشنر بولان کے پاس جمع کریں تاکہ اجتماعی نوعیت کے منصوبوں کو شروع کرنے کے لئے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔
انہوں نے آفیسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن اور نااہلی کسی صورت برادشت نہیں کروں گا عوام کی خدمت کے لئے سرکار نے جو ذمے داری دی ہے اس پر پوری ایمانداری کے ساتھ کام کیا جائے تاکہ ضلع بولان ترقی کے منازل طے کرسکے بعدازا ں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بولان میں گزشتہ ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں جو تباہی آئی ہے متاثرین کی مدد کے لئے صوبائی حکومت اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ سیلابی ریلوں سے لاکھوں ایکٹر پر تیار گندم کی فصل تباہ ہوئی جس سے زمینداروں کو لاکھوں کا نقصان برادشت کرنا پڑا جبکہ ضلع بولان کے ہر علاقے میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کے گھروں کو نقصان پہنچا جن کو ریلیف کی اشد ضرورت ہیں۔
صوبائی حکومت ضلع بولان نصیر آباد سبی کے سیلاب متاثرین کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائیں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پانی وبجلی قدرتی وسائل رند قبائل کے سربراہ چیف آف رند سردار یار محمد رندنے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متا ثرین کے ہر دکھ درد میں برابر کی شریک ہے متاثریں کو کسی صورت نتہا نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ متا ثرین نے جس ہمت سے قدرتی آفات کا مقابلہ کیا ہے وہ قابل تحسین ہے یہ اللہ تعا لی کی طرف سے اپنے بندوں کے لیئے آزمائش ہے جس پر ہم بندوں نے پورا اترنا ہے انہوں نے سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کے لئے وفاقی وصوبائی حکومت سے بات چیت کروں گا بہت جلد متاثرین کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔