|

وقتِ اشاعت :   May 19 – 2019

کو ئٹہ :  اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کے والد سابق ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالمجید بزنجو انتقا ل کر گئے، مرحوم کو آج آوران کے علاقے جھاو میں آسوہ خاک کیا جائیگا۔ تفصیلا ت کے مطابق اسپیکر بلو چستان اسمبلی میر عبد القدوس بزنجو کے والد سا بق ڈپٹی اسپیکر بلو چستان اسمبلی میر عبدالمجید بزنجو ہفتہ کو علا لت کے با عث کر اچی میں انتقال کرگئے۔

مر حوم کی تدفین آج بروز اتوار ان کے آبائی علاقے آوران ش ±ندی تحصیل جھاو ¿ میں ہوگی جبکہ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بلوچستان کے علاقے حب میں ہوگی، میر عبدالمجید بزنجو1988 اور 1993ء کے انتخابات میں دو مرتبہ رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہو کر ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور صوبائی وزیر کے منصب پر فائض رہے مرحوم صوبے بھر میں قبائلی تنازعات کے خاتمے اور مظلوم عوام کے حقوق کے حصول کیلئے پیش پیش رہے ہیں۔صدر مملکت عارف علوی،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی قدوس بزنجو کو ٹیلی فون والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان،کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ،اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ، سابق وزراء اعلیٰ نواب محمد اسلم رئیسانی، نواب ذوالفقار علی مگسی،جان جمالی، وزیراعظم کے معاون خصوصی سردار یار محمد رند،بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سعید احمد ہاشمی،رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی،جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل، سینیٹر سرفراز بگٹی،صوبائی وزراء میر ظہور احمد بلیدی، بلدیات سردار صالح بھوتانی، انجینئر زمرک اچکزئی، محمد خان لہڑی، محمد خان طور اتمانخیل، سلیم کھوسہ، مٹھا خان کاکڑ، عبدالخالق ہزارہ، سید حسنین ہاشمی،اراکین اسمبلی اختر حسین لانگو، نصیر شاہوانی، حاجی نواز کاکڑ، زابد ریکی،نصراللہ خان زیرے، سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر رقیہ ہاشمی، سابق رکن بلوچستان اسمبلی فوزیہ مری نے میر عبدالمجید بزنجو کو انکی سیاسی،قبائلی اور سماجی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی وفات سے بلوچستان ایک مخلص سیاستدان اور قبائلی رہنما سے محروم ہو گیا ہے۔

آواران اور صوبے بھر میں قبائلی تنازعات کے خاتمے اور غریب محنت کشوں کی حقوق کے لیے میر عبدالمجید بزنجو کی دیرینہ خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی،انہوں نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

درین اثناء کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کے گھر جاکر ان سے انکے والد کے انتقال پر افسوس اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔