|

وقتِ اشاعت :   May 20 – 2019

قلات; قلات شہر اور گردونواح میں ہلکی ہلکی بارش جاتی سردی واپس لوٹ گئی ہے بارش نے مئی میں ماہ فروری کی سردی کی یاد تازہ کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قلات اور گردو نواح میں دو روز کے وقفے کے بعد بارش کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جس سے مئی کے گرم موسم میں فروری کی سردی کی یادیں تازہ ہو گئی ہے۔

سردی کی وجہ سے شہریوں نے گرم کپڑے ایک پر نکالنے لگے ہیں تاہم سردی کی واپس لوٹنے سے روزہ داروں کے چہرے کھل اٹھے ہیں کیونکہ سرد موسم میں روزہ داروں کی پانی کی زیادہ طلب نہیں ہو تی ہے۔