|

وقتِ اشاعت :   May 20 – 2019

کوئٹہ: محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران بلوچستان مزید بارشوں کی پیشنگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، قلات، مکران اور ژوب ڈویژنز کے بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

متوقع بارشوں سے صوبے میں گرمی کی شدت میں کمی آئے گی، محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ گرمی تربت میں پڑی جہاں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، بارکھان 36، کوئٹہ 30 اور قلات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ علاوہ ازیں وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم ابر آلود رہی کوئٹہ،قلات اور ژوب کے مختلف مقامات پر بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم ابر آلود رہی کوئٹہ قلات اور ژوب کے مختلف مقامات پر بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا میں کم سے کم درجہ حرارت 23ڈگری سینٹی گریڈ چمن میں درجہ حرارت 26,قلات 20،ژوب 22،سبی میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ تربت میں درجہ حرارت 24، پنجگور 24، گوادر 28،خضدار میں 21ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈکیا گیا محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بلوچستان بھر میں مطلع خشک اور گرم رہے گا۔