بھاگ : تحصیل بھاگ میں مہنگائی عروج پر دکاندار اپنی مرضی کے ریٹ پر چیزیں بیچ رہے ہیں کوئی سننے والا نہیں رمضان المبارک بابرکت مہینے میں روز مرا کی اشیا کی قیمتیں اسمان سے باتیں کر رہی ہیں جو غریب ادمی کی خرید سے باہر ہیں پرائس کنٹرل کمیٹی غائب منافعہ خوروں کی چاندی عوام کو دونوں ھاتھوں سے لوٹا جارھا ہے مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔
مرغی کا گوشت 380 روپے کلو بڑا گوشت 400روپے مٹن گوشت 800 روپے کلو فروخت ہو رھا ہے اسی طرح سبزی کی تو بات ہی اور ہے پیاز 40سے50روپے کلو آلو 40روپے کلو ٹماٹر 80روپے کلو لیموں 400روپے کلو خربوزہ 70روپے کلو تربوزہ 40 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے۔
اسی طرح چاول اٹا دالیں گھی و دیگر اشیا خورد نوش بھی مہنگے داموں فراخت کی جارہی ہے جبکہ بھاگ سے نزدیکی سبزی منڈی ڈیرا مراد جمالی اور سبی میں تیس فیصد کم ریٹ پر خورد نوش اشیا فروخت کی جاتی ہیں ایک ہمارا بھاگ شہر بے لگام گھوڑے کی طرح مہنگائی کو دوڑایا جا رھا ہے۔
علاوہ ازیں بھاگ یوٹلٹی اسٹور میں بلکل خالی پڑا ہے ماہ رمضان میں سرکار نے بھاگ عوام کو کوقئی ریلیف نہیں دیا ہے جبکہ دیگر اضلاع میں سستا بازار کے ذریعے عوام کو ریلیف مل رھا ہے عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے اپیل کی کے ماہ صیام کے احترام میں دیگر اضلاع کی طرح بھاگ میں بھی سستا بازار کا اہتمام کیا جائے۔