کوئٹہ : صوبائی وزیر خزانہ و اطلاعات ظہوراحمد بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن کا ترمیمی بل جلد اسمبلی میں پیش کیا جائیگا۔
اتوار کے روزسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے جاری ایک پیغام میں صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ صوبے میں اصلاحات لائی جارہی ہیں صوبائی حکومت میرٹ اور شفافیت پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
صوبے میں لائی جانیوالی اصلاحات میں حکومت کی توجہ میرٹ کو یقینی بنانے پر ہے جس سے اداروں کا بنیادی ڈھانچہ بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن کا ترمیمی بل اسٹینڈنگ کمیٹی کے سپرد کردیاہے کمیٹی کی نظر ثانی کے بعد بل جلد ہی بلوچستان اسمبلی میں پیش کردیا جائیگا۔