|

وقتِ اشاعت :   May 22 – 2019

خضدار :  خضدار،رمضان المبارک میں بھی مہنگائی کا جن بوتل میں بند نہیں ہو سکا،چکن،مٹن،بیف،دالیں اور سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئی،روزداروں کے چیخیں نکل گئی،یوٹیلیٹی اسٹورزمیں سامان نا پید،کاروائی کرنے والا کوئی نہیں،اتوار سستا بازار کا تسلسل بھی برقرار نہیں رکھا جا سکا۔

پرائس کنٹرول کمیٹی کے نرخنامہ الگ اور تاجروں کے نرخنامہ الگ ہیں عوام شکایت کریں تو کس سے کریں کوئی فرشتہ ہی اب اس مہنگائی کی جن کو بوتل میں بند کر سکتی ہے،شدید مہنگائی پر عوام کی ردعمل تفصیلات کے مطابق خضدار شہر میں رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں بھی مہنگائی کو کنٹرول نہیں کیا جا سکا قصائی چکن،مٹن،بیف کی گوشت طے شدہ ریٹ کے بجائے من مانی قیمتوں پر فروخت کر ررہے ہیں۔

دالیں سبزیاں،تربوزے و خربوزے بھی من مانی قیمتوں پر فروخت ہو رہے ہیں پرائس کنٹرول کمیٹی کے طے شدہ ریٹ پر کوئی بھی چیز فروخت نہیں ہو رہی ہے انتظامیہ کی جانب سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے کوئی حکمت عملی نظر نہیں آ رہی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر اتوار سستا بازار صرف رمضان کے پہلے اتوار کو لگائی گئی۔

اس کے بعد اللہ اللہ خیر سلا رمضان سستا اتوار بازار نہ لگنے اور مہنگائی کو دوام بخشنے والے عناصر کے خلاف کاروائی نہ ہونے کی وجہ سے خود ساختہ مہنگائی نے روزہ داروں کی چیخیں نکال دی ہے غربت اور بے روزگاری کے مارے روزہ دار وں کی قوت خرید اب جواب دے چکی ہے۔

اس سلسلے میں خریداروں کا کہنا تھا کہ خضدار بازار میں نے ان کی کمر توڑ دی ہے روز مرہ کی اشیاء میں کوئی بھی ایسا نہیں جو پرائس کنٹرول کمیٹی کے طے کردہ قیمت پر فروخت ہو رہا ہے تاجر مکمل من مانی کر رہے ہیں اب موجودہ صورتحال کو کوئی فرشتہ ہی بہتر بنا کر روزہ داروں کو مہنگائی سے نجات دلا سکتی ہے۔

عوام الناس نے ڈپٹی کمشنر خضدار سے مطالبہ کیا ہے کہ خضدار شہر میں سستا بازار لگائیں مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرنے کے لئے بے تحاشا کاروائی کی جائے تھا کہ کم از کم ماہ مقدس میں غریب روزہ دار بھی اپنی سحری و افطاری کے لئے خریداری کر سکیں۔