|

وقتِ اشاعت :   May 22 – 2019

تفتان : گزشتہ دنوں تفتان میں طوفانی ہواوں کے چلنے سے مغربی کلی میں تین بجلی کے کھمبے گر گئے آج ان کی باقاعدہ طور پر نئے کھمبے نصب کیے جارہے ہیں واضح رہے کہ واپڈا لائن سپریڈنٹ بشیر احمد بادینی سے گزشتہ دنوں قبائلی رہنما حاجی اللہ نذر محمد حسنی اور رسالدار میجر تفتان محمد اکبر خان نے بات چیت کیا تھا کہ وہ ان کھمبوں کا بندوبست کر دیں گے۔

انہوں نے اس مسئلے پر سابق صوبائی مشیر میر اعجاز خان سنجرانی سے بات چیت کیا تو انہوں نے تفتان کے لیے اپنی طرف سے 4 نئے کھمبے بھیج دئیے جن نصب کا کام جاری ہے لائن سپریڈنٹ بشیر احمد بادینی کے مطابق یہ کام شام تک مکمل کر دیا جائے گا۔

عوامی حلقوں نے کہا کہ خان اعجاز خان سنجرانی نے ہمارے بجلی کا مسئلہ کر کے ہم پر اس ماہ رمضان میں احسان کیا ہے ہم ان کی کامیابی اور عوام کے ساتھ تعاون کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔