|

وقتِ اشاعت :   May 23 – 2019

کوئٹہ :  کنٹریکٹ اور پراجیکٹ ملازمین کی عدم مستقلی کیخلاف 20 ملازمین تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے۔

چیئر مین بی ڈی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی یار محمد ترین کے مطابق کوئٹہ پریس کلب کے باہر قائم بھوک ہڑٹالی کیمپ کے پہلے روز بلوچستان لیبر فیڈریشن کے بشیر احمد رند اور پاکستان ورکر ز فیڈریشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری پیر محمدکاکٹر نے20 ملازمین کو بھوک ہڑتال کرنے والے ملازمین کو ہار پہنا کر احتجاج پر بیٹھایا۔

یار محمد ترین نے کہا کہ بی ڈی اے کے کنٹریکٹ اور پراجیکٹ ملازمین کی مستقلی کے لئے بی ڈی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے گزشتہ 10سال سے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں۔

اس سلسلے میں وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف سیکڑٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری اوردیگر حکام سے ملاقاتیں کرکے انہیں تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ بی ڈی اے میں کام کرنے والے 772ملازمین کی مستقلی تک ہمارا احتجاج جاری رئیگا۔