کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی درالحکومت سمیت متعدد اضلاع میں بارشیں،چاغی اورچمن میں بارش موسم سرد ہوگیا،قلات میں بارش کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں بدھ کے روز ہونے والی ہلکی بوندا باندھی ہوئی سے موسم خوشگوار ہوگیابلوچستان کے ضلع دالبندین کے علاقے سرگیشہ امین آباد پدگ ناوڑ چھپر اور گردونواح بارش ہوئی جس سے خشکاوہ زمینوں میں پانی جمع ہونے سے زمینداروں کے چہرے کھل اٹھے موسم خوشگوار ہونے لگا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قلات اور گردونواح میں 13 ملی میٹر بارش ریکار ڈ کی گئیں ہیں۔
بارشوں سے کئی علاقوں کی بجلی کے فیڈرز ٹرپ کر گئے جس شہریوں کو نماز تراویح اور سحری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بلوچستان کے ضلع چاغی کے زرعی علاقے لشکر آپ میں گزشتہ روز گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی ژالہ باری سے گندم،،پیاز، بھینڈی،ٹماٹر،مٹر، تربوزہ اور خربوزہ سمیت دیگر کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچاہے جبکہ بندات بھی سیلابی ریلی کے نذر ہوگئے جس سے زمینداروں کے کروڑوں روپے کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ژالہ باری سے ٹیوب ویلوں کے شمسی پلیٹ جل گئے۔
چاغی ٹو نوشکی براستہ لشکرآپ شاہراہ کو بھی نقصان پہنچا لشکرآپ روڈ مختلف جگہوں سے سیلابی پانی کے ریلے میں بہہ گئے، بلوچستان کے سرحدی شہر چمن اور آس پاس کے مضافاتی علاقوں میں گرچ چمک کے ساتھ تیزبارش سے گرمی کی شدت میں کمی موسم سرد اور خوشگوار ہوگیا بارش سے روزہ داروں کے چہرے خوشی سے کھل اُٹھے۔