|

وقتِ اشاعت :   May 24 – 2019

تربت: مشیر برائے فشریز حاجی میر اکبر آسکانی نے کہا ہے کہ ماہیگیروں کی حق تلفی کسی بھی صورت نہیں ہونے دینگے،غیر قانونی ٹرالنگ میں اگر کوئی افسران کی کوتاہی پکڑی گئی تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، دیگر صوبوں کے ٹرالر کو بلوچستان کے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دینگے، کسی کو بھی بلوچستان کے غریب ماہیگیروں کی حق تلفی کی اجازت نہیں دینگے،شعبہ ماہیگیری کا دفاع کرتے رئینگے۔

اس سے پہلے میری خصوصی ہدایت پر سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر درجنوں ٹرالرز گو گرفتار کیا جاچکا ہے، میں سختی سے تنبیہ کرتا ہوں کہ محکمہ فشریز میں کسی بھی افسر نے کسی بھی قسم کی کوئی بدعنوانی یا کوتاہی کی تو اسکے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا۔

محکمہ فشریز کے تمام افسران کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ ہر حال میں وہ پیشہ ماہیگیری اور بلوچستان کے سمندری حدود کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف بروقت کاروائی کریں۔