|

وقتِ اشاعت :   May 24 – 2019

حب :  بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل ایک روز دورے پر لسبیلہ پہنچے سردار اختر جان مینگل نے اوتھل بی این پی کے رہنما قاضی نورالحق بلوچ کی وفات پر انکے بیٹوں سے اظہار تعزیت کی۔

اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر قدوس بزنجو کے رہائش گاہ حب پہنچے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر قدوس بزنجو کے والد میر عبدالمجید بزنجو کی وفات پر ان کے بھائی میر جمیل بزنجو سے فاتحہ خوانی و اظہار تعزیت کی۔

اس موقع پر سردار اختر مینگل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے چھ نکات کا جو معاہد ہوا تھا اس کو تقریباً 9 ماہ ہوچکے ہیں ہمارا معاہدہ ایک سال کا تھا اگر ایک سال کے اندر اندر عملدرآمد ہوا ٹھیک ہے اگر نہیں ہوا تو ہم فیصلے کرنے کا مجاز ہونگے ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے چھ نکات میں سے مائنس 6 پرسنٹ کسی ایک بھی نقطے پر وہ بھی عملدرآمد نہیں ہوا ہے سینٹرل کمیٹی کا جو ہمار اجلاس ہوا تھا۔

اس میں جو طے کیا گیا تھا کہ حکومت سے یا جو شخصیات جنہوں نے اس معاہدے پر دستخط کئے ہیں ان سے ہم رابطہ کرے ان کو گوش گوادر کریں،اور ان کو یاد دہانی کرائیں جو ہم نے ان کو یاد دہانی کرادیا لیکن ابھی تک مجھے پیش رفت نظر نہیں آرہی ہے یہ ممکن ہے اس بجٹ میں یا بجٹ کے بعد تھوڑا سا دکن پھیل ہوجائے۔

انہوں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلاول بھٹو کا تعلق ہے ہم نزدیک بیٹھے ہوئے ایک دوسرے کہ سیاسی حوالے ان کی پارٹی الگ ہے ہماری پارٹی الگ ہے لیکن ہاؤس میں ہم ایک دوسرے کہ نزدیک ہے جام صاحب ہم سے تو بہت دور ہے ان کو تو میں مشیر نہیں رکھا ہوا پتہ نہیں کیوں،مان نہ مان میں تیرا مہمان بنا میرے مشیر بنے کا شوق ہے۔

پہلے اپنے مشیروں کی تعداد کم کرے پھر مشیر بنے بلوچستان میں حکومت کے تبدیلی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوشش تو کریں گئے اس عید کو میٹھی عید نہیں قربانی کا عید بنائے انہوں کہا کہ ہم نے حکومت کو سپورٹ کیا ہوا ہیاس وقت ہم آزاد بنچوں پر بیٹھے ہوئے ہیں اور ہمارا ان کے ساتھ تعلق چھ نکات پر ہے اگر وہ عمل درآمد کریں گے چھ نکات پر ہم ان کا مزید ساتھ دیں گے اگر انہوں نے عملدرآمد نہیں کیا جو ابھی مجھے نظر نہیں آرہا ہے۔

کیونکہ نہ کہ یہ حکومت بلکہ ان سے پہلے آ نے والی حکومت کی ترجیحات میں بلوچستان شامل نہیں ہے بلوچستان کے وسائل بلوچستان کے مال دولت بلوچستان کا سائل جو ہے اس کو لوٹنا اور ہڑپ کرنا ان کے ترجیحات میں ہیلیکن بلوچستان کے مسائل کو حل کرنا ان کے منشور میں نہیں ہے،وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ بلوچستان کا مسئلہ نہ سمجھ پارہے ہیں وہ لوگ کہتے ہیں۔

بلوچستان کہ مسئلے کو حل کس طرح کیا جائے یہ چھ نکات اصل میں بلوچستان کے حل کو جانے کا ایک راستہ تھا اگر وہ اس پر جانا نہیں چاہتے ہیں کم از کم کل ہم سے گلہ نہیں کریں گے ہم نے ان ساون کے اندھوں راستہ نہیں دکھایا یہاں پر اتحادی کا معنی کچھ اور ہوتا ہے وزارت لی جاتی ہے مشیر بنتے ہیں اسسٹنٹ بنتے ہیں یہاں تک یہ لوگ چپراسی بنے کے لئے تیار ہے ہم نے ایسی کوئی مراعات ان سے نہ لی ہے نہ ہی ان سے کوئی وزارت لی ہے۔

ہم نے بلوچستان کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے جو آج دن تک کوئی حل کرنا نہیں چاہتا ان کو ایک راستہ دکھایا ہے اور ہم نے طے کیا تھا ایک سال تک انتظار کریں گے ہم ایک سال تک انتظار کریں گے،اس دوران ہم ان کو یاد کراتے رہیں گئے۔

ان کو ہماری بات بھی یاد آئے اور وہ معاہدہ یاد آئے یاد آیا ٹھیک یاد نہیں آیا تو سال پورے ہونے تک اللہ حافظ انہوں کہا کہ اپوزیشن کو متفق ہونا چائیے جو جماعتیں اپوزیشن میں ہیں ان کو حکومت کو راہ راست پر لانے کے لئے اپوزیشن کا اکھٹا ہونا لازمی ہے مسائل کو سنجیدگی سے نشاندہی کرنا یہ ان کی ذمہ داری بنتی ہے۔

آل پارٹیز کانفرنس میں اگر بلایا گیا تو ضرور شرکت کرونگا افطاری پارٹی میں اسلام آباد میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکا ہماری پارٹی نے اس میں شرکت کی تھی جو بھی نیا ہوتا وہ کھنڈرات ہوتا ہے۔

انہوں نے نیا پاکستان بنایا لوگ رو رہے ہیں نیا پاکستان میں لوگ مہنگائی کی وجہ سے خودکشیاں کرنے کو تیار ہے،لیویز کو ضم کرنے کے تجربات پہلے بھی بلوچستان کئے گئے کیا مشرف دور میں پورے بلوچستان کے بی ایریا کو اے ایریا میں ڈیکلریر کیا گیا تھا وہ ناکام ہوگیا اب وہ ناکام تجربات پر پھر اسی لکیر کو پیٹنے کی کوشش کریں گے۔

میرے خیال میں جس طرح لیویز موزں ہے اپنے علاقوں میں جہاں شاید پولیس نہ ہوسکے کچھ ایریا ہے جہاں پر پولیس موزں ہوسکتا ہے لیویز بلوچستان کے قبائلی علاقوں میں ایک کردار ادا کرسکتے ہیں وہاں پولیس نہیں کرسکتا ہے لیویز کے معیار میں تبدیلی لایا جائے لیویز کو جدت میں لائے جائے انکوائری کا طریقہ کار ہے وہ پرانا ہے اس میں آپ تبدیلی لائے جدید ٹریننگ دیں ایسا نہیں کہ آپ اس کو تبدیل کرکے ان جگہ کوئی نئی چیز لائیں یہ تجربہ ناکام ہوگا۔