کوئٹہ : شہر کے بڑے علاقے افطاری سے قبل گیس پریشر کی بندش کا شکار خواتین کو افطاری کی تیاری میں مشکلات مرد حضرات بازاروں سے روٹیاں پکوڑے لانے پرمجبور کوئٹہ کے اہم علاقوں کواری روڈ جان محمد روڈ خالق آباد نیو فقیر محمد روڈ اختر محمد روڈ سریاب روڈ بروری ہدھ پشتون آباد مشرقی بائی پاس سمیت کیقباد روڈ اورقریبی گلیوں میں پہلے روزے سے ہی افطاری سے قبل اس قدر گیس کم ہو جاتی ہے کہ روٹیاں بنانا تودور ایک انڈا بھی نہیں ابالا جا سکتا۔
عوامی حلقوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی والے شہر کے اس اہم ترین اور گنجان آبادی والے علاقوں میں افطاری سے قبل گیس پریشر میں کمی کے مسئلہ کو حل کرائیں روزہ دار وں کو کھانے بنانے سمیت دیگر گھریلو امور کی انجام دہی میں شدید دشواری ہوتی ہے خواتین کھانا بنانے سمیت روٹیاں بھی نہیں بنا سکتیں جبکہ پکوڑے اور دیگر لوازاما ت کی تیاری میں بھی انہیں مشکلات ہوتی ہے۔
بازاروں سے غیر معیاری گھی میں تیار پکوڑے مگنوانے سے شہری گلے اور پیٹ کی بیمارویوں میں مبتلاہو رہے ہیں اہل علاقہ نے سوئی سدرن گیس کمپنی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افطاری سے قبل گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ مذکورہ بالا علاقوں میں حل کیا جائے کیونکہ ابھی چند ہی روزے باقی رہ گئے ہیں تو روزہ داروں کو درپیش مشکلات سے نجات دلائی جائے۔