|

وقتِ اشاعت :   May 27 – 2019

سبی : سبی اور گردونوح میں شدید گرمی،دوپہر سے ہی بازار اور گلیاں سنسان ہو گئے،کاروبار مفلوج،لوگ گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے،گرمی کی شدت کے باعث دوپہر کو پنکھوں،ایر کولر ز اور ایر کندیشنز نے کام کرنا چھوڑ ددیا،گرمی کی شدت میں مذید اضافہ ہوگا۔

موسمیات،لوگ دھوپ میں گھومنے سے احتیاط کریں اور چھوٹے بچوں کو کھیلنے نہ دیں،ڈاکٹر تفصیلات کے مطابق سبی اور گردونواح میں شدید گرمی کے باعث دوپہر سے شہر کی شاہرائیں اور گلیاں ویران ہو گئے تاجروں اور دکان داروں نے دکانیں اور مارکیٹ گرمی کی وجہ سے بند دوپہر سے ہی بند کر دئیے اور گھروں کو چلے گئے اور شدید گرمی کے باعث لوگ اپنے گھروں تک محدو د ہو کر رہ گئے۔

جبکہ شدید گرمی کے باعث دوپہر کو پنکھوں،ایر کولرز اور ایر کندیشنز نے کام کرنا چھوڑ ددیا اور شدید گرمی کے باعث شہر کی بازاریں دیر تک بند رہی ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں مذیداضافہ ہوگا۔

گرمی کے حوالے سے ڈاکٹر علی احمد بلوچ کا کہنا ہے کہ شہری شدید گرمی سے بچنے کے لئے احتیاط سے کام لیں دھوپ میں کام اور گھومنے کے دوران اپنے سر پر کپڑا رکھیں اور چھوٹے بچوں کودوپہر کے وقت دھوپ میں کھیلنے نہ دیں تاکہ گرمی لگنے سے محفوظ ہوسکیں۔