دالبندین: دالبندین ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر گاڑی کو لوٹ لیا تفصیلات کے مطابق دالبندین اور گردی جنگل کے درمیانی راستے میں گزشتہ روز علی الصبح نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے آٹوز پرزہ جات سے لوڈیک اپ گاڑی کو لوٹ لیا ڈرائیور عید محمدمندا زئی مینگل کے مطابق گاڑی میں 12 لاکھ روپے سے زائد کے سامان تھے کہ مسلح ڈاکو سامان لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
دریں اثناء بی این پی کے سابقہ صدر میر یار محمد مینگل نے حالیہ واردات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ تحصیلدار دالبندین ہماری باتوں کی ان سنی کر رہے ہیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ وہ ڈاکوؤں کی نشست پناہی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز نوکنڈی کے قریب بھی مسلح ڈاکوؤں نے مندازئی مینگل قبیلے سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور کے ہاتھ پاؤں باندھ کر لاکھوں روپے کے ایرانی ڈیزل اور پیٹرول لے اڑے مگر انتظامیہ کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی انہوں نے کہاکہ انتظامیہ چوروں اور ڈاکوؤں کو پکڑنے کی بجائے طفل تسلی کا سہارا لیتی رہی تو ہم بھر پور احتجاج کریں گے۔